ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Prayagraj News: زورآور عتیق احمد پر کسا وزیر اعلیٰ یوگی کا شکنجہ، اب بھائی کی 7 جائیدادیں ہوں گی قرق

عتیق احمد اور اس کے قریبیوں کی 23 املاک کے قرق کرنے کا حکم جاری ہونے کے اگلے دن ہی اس کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کی 7 املاک کو بھی قرق کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی ایم پریاگ راج بھانو چندر گوسوامی نے اشرف کی سات املاک کو قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • Share this:
Prayagraj News: زورآور عتیق احمد پر کسا وزیر اعلیٰ یوگی کا شکنجہ، اب بھائی کی 7 جائیدادیں ہوں گی قرق
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی فائل فوٹو

پریاگ راج۔ مافیا قرار دئیے جا چکے زورآور سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد (Ateeq Ahmed) کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ عتیق احمد اور اس کے قریبیوں پر قانون کے ساتھ ہی یوگی حکومت کا شکنجہ تیزی سے کستا جا رہا ہے۔ عتیق احمد اور اس کے قریبیوں کی 23 املاک کے قرق کرنے کا حکم جاری ہونے کے اگلے دن ہی اس کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف (Ashraf) کی 7 املاک کو بھی قرق کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی ایم پریاگ راج بھانو چندر گوسوامی نے اشرف کی سات املاک کو قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ سبھی املاک جرائم سے حاصل کردہ دولت سے خریدی گئی ہیں۔ یہ املاک دھمن گنج تھانہ علاقے کے کساری مساری علاقے میں واقع ہیں۔


کچھ وقت پہلے ہی پولیس نے ان املاک کو قرق کرنے کی ڈی ایم پریاگ راج سے اجازت مانگی تھی۔ اس کے بعد ڈی ایم نے گینگسٹر ایکٹ 14 (1) کے تحت ان املاک کو قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ ساتوں املاک کروڑوں کی بتائی جا رہی ہیں۔ ان ساتوں املاک کو اگلے تین سے چار دنوں میں ضبط کیا جا سکتا ہے۔ ضبطی کی یہ کارروائی دھمن گنج تھانہ پولیس کو کرنی ہو گی۔ متعلقہ تھانہ کے انچارج ہی ان املاک کے منتظم کار رہیں گے۔ قرقی کی کارروائی کے دوران منادی بھی کرائی جائے گی۔


بی ایس پی رکن اسمبلی کے قتل کا ملزم ہے اشرف


اشرف شہر کی مغربی اسمبلی سیٹ سے سال 2005 میں ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر رکن اسمبلی بنا تھا۔ اشرف مشہور بی ایس پی رکن اسمبلی راجو پال قتل واقعہ کا اصل ملزم ہے۔ پریاگ راج کے کئی تھانوں میں اس کے خلاف سنگین دفعات میں دو درجن سے زائد مقدمات بھی درج ہیں۔ تین برسوں سے فرار چل رہے اشرف کو چار جولائی 2020 میں پریاگ راج پولیس نے اس کے سسرال کوشامبی کے ہٹوا سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد پہلے اسے نینی سینٹرل جیل بھیجا گیا تھا جہاں سے حفاظتی وجوہات سے اسے بریلی جیل شفٹ کر دیا گیا تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 21, 2021 06:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading