نئی دہلی : دہلی پولیس نے ایک آلٹو کار کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق اس آلٹو کار کو پٹھان كوٹ سے کرائے پر لیا گیا تھا، لیکن بعد میں اس کے ڈرائیور کی لاش ملی ۔ آلٹو کار اب غائب بتائی جا رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ سفید رنگ کی اس آلٹو کار پر ہماچل پردیش کی نمبر پلیٹ ہے اور اسے تین لوگوں نے پٹھان کوٹ میں کرایہ پر لیا تھا۔ کار کا ڈرائیور وجے کمار 20 جنوری کو ہماچل کے کانگڑا میں مردہ پایا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے دہشت گردوں نے بھی گرداس پور کے ایس پی سلوندر سنگھ کو کار سمیت اغوا کر لیا تھا اور دہشت گرد اسی کار میں گھنٹوں شہر میں گھومتے رہے تھے۔ اسی کے پیش نظر آلٹو کار کے غائب ہونے پر دہلی میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔