உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جامعہ ملیہ اسلامیہ الومنائی نے غیرمسلم طلباء کو بھی دی اسکالرشپ

    جامعہ ملیہ اسلامیہ الومنائی نے غیرمسلم طلباء کو بھی دی اسکالرشپ

    جامعہ ملیہ اسلامیہ الومنائی نے غیرمسلم طلباء کو بھی دی اسکالرشپ

    جامعہ ملیہ اسلامیہ ایلومنائی نے یونیورسٹی اور جامعہ اسکول میں زیر تعلیم غریب بچوں کی مدد کے لئے ایک ہاتھ بڑھایا۔ 102 طلباء کو وظائف دیئے جارہے ہیں ، خاص بات یہ ہے کہ وظیفے کے لئے منتخب ہونے والے طلباء میں غیر مسلم طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

    • Share this:
    نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ الومنائی نے یونیورسٹی اور جامعہ اسکول میں زیر تعلیم غریب بچوں کی مدد کے لئے ایک ہاتھ بڑھایا، 102 طلباء کو وظائف دیئے جارہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ وظیفے کے لئے منتخب ہونے والے طلباء میں غیر مسلم طلباء کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

    جموں کی انورادھا ورما اور خورجہ کی راحیل کو ملی اسکالرشپ
    دونوں انورادھا ورما اور راحیل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ ہیں، جموں سے آنے والی انورادھا ورما اپنے پہلے سال بی اے بی اے کمیونیکیشن کا امتحان دے رہی ہیں، جبکہ اترپردیش کے خورجا کی راحیل سیکنڈ ایئر ڈپلومہ ایلیمینٹری ٹیچنگ کے دوسرے سال میں ہیں۔ دونوں کو منتخب کیا گیا ہے گرچہ الگ الگ مذہب اور الگ الگ ریاستوں سے آنے اور مختلف محکموں میں تعلیم حاصل کرنے کے باوجود دونوں ایک ساتھ اسکالرشپ لینے کے لئے آئی ہیں، ان دونوں کو اسکالرشپ کی اشد ضرورت تھی۔ انورادھا ورما بتاتی ہیں کہ انہوں نے نوودے اسکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعہ میں داخلہ لیا تھا۔ ایسی صورتحال میں فیس اور دوسرے اخراجات پورے کرنا کافی مشکل ہو گیا تھا، لیکن وہ اسکالرشپ سے بہت آسان ہوگیا ہے۔

     جامعہ الومنائی اسکالرشپ کے تحت جامعہ طلباء کی ٹیوشن فیس دی جاتی ہے۔ اس وقت 102 طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے، لیکن ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ کے لئے زیادہ سے زیادہ طلباء کا انتخاب کیا جائے گا۔

    جامعہ الومنائی اسکالرشپ کے تحت جامعہ طلباء کی ٹیوشن فیس دی جاتی ہے۔ اس وقت 102 طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے، لیکن ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ کے لئے زیادہ سے زیادہ طلباء کا انتخاب کیا جائے گا۔


    102 طلباء کو اسکالر شپ دینے کی لسٹ کی گئی جاری

    طلباء کے لئے وظائف حاصل کرنے کے لئے مختلف وجوہات ہیں، لیکن یہ سب معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں سے ہیں۔ صحافت کے میدان میں گریجویشن کر رہے ایک طالب علم نے بتایا کہ وہ وظیفے کے پیسوں سے میڈیا کا سامان خریدے گا۔
    طلباء خود اپنی اسکالرشپ لینے آئے ہیں، بہت سے لوگوں کے والدین بھی انہی لوگوں کے ساتھ آئے ہیں۔ جامعہ اسکول میں پڑھنے والی دھنش کی دادی کماری بھی اپنے پوتے کے اسکالر شپ حاصل کرنے پرکافی خوش ہیں۔

    اسکالرشپ کے تحت طلباء کو دی جاتی ہے ٹیوشن فیس

    جامعہ الومنائی اسکالرشپ کے تحت جامعہ طلباء کی ٹیوشن فیس دی جاتی ہے۔ اس وقت 102 طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے، لیکن ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ کے لئے زیادہ سے زیادہ طلباء کا انتخاب کیا جائے گا۔ 400 طلباء کو اسکالرشپ دینے کا ہدف ہے، جو بھی اسکالرشپ حاصل کرنا چاہتا ہے اور معاشی طور پر کمزور ہے۔ تعلیم کے میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اسے اسکالرشپ کے لئے منتخب کیا جاتا ہے۔

    بدر عالم جنرل سکریٹری جامعہ الومنائی نے بتایا اس پورے پروسیس کو پوری شفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔
    بدر عالم جنرل سکریٹری جامعہ الومنائی نے بتایا اس پورے پروسیس کو پوری شفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔


    بدر عالم جنرل سکریٹری جامعہ الومنائی نے بتایا اس پورے پروسیس کو پوری شفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال بھی ہم نے جامعہ میں پڑھنے والے تمام مذاہب کے طلباء کو اسکالرشپ دی تھی اور ہم کسی طرح کی تفریق نہیں کرتے، لیکن اس بار کورونا آفت اور ملک میں معاشی تنگی کی وجہ سے ہمیں بہت سے ایسے ہے لوگوں کو بھی اسکالرشپ دینی پڑ رہی ہے، جنہوں نے پچھلے سال ہمارے ساتھ اسکالرشپ دینے میں مدد کرنے کے لئے ہاتھ بڑھایا تھا۔ابھی اور کئی فہرست ہم جاری کریں گے، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد ہو سکے۔ بہرحال کہا جاسکتا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے لوگوں کی آمدنی متاثر ہوئی ہے۔ ایسی صورتحال میں طلباء و طالبات پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ طلباء اسکالرشپ پروگرام سے غریب طلباء کو راحت ملی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: