ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چیف سکریٹری مارپیٹ معاملہ : عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے

عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان اور پرکاش جروال کو کورٹ نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چیف سکریٹری مارپیٹ معاملہ : عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے
عام آدمی پارٹی لیڈر امانت اللہ خان۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان اور پرکاش جروال کو کورٹ نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ دہلی کے چیف سکریٹری انشو پرکاش پر انہوں نے حملہ کیا ہے ۔ تیس ہزاری کورٹ میں اس معاملہ کی سماعت چل رہی تھی ۔ ضمانت پر کورٹ کل فیصلہ دے سکتا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ چیف سکریٹری نے منگل کو الزام لگایا تھا کہ پیر کو دیر رات وزیر اعلی کیجریوال کی رہائش گاہ پر انہیں میٹنگ کیلئے بلایا گیا تھا ، اس دوران عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی نے ان پر سرکاری اشتہار ریلیز کرنے پر دباو بنایا، انکار کرنے پر ان کے ساتھ بد سلوکی کی گئی ، ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ۔

چیف سکریٹری نے دہلی پولیس میں اس کی شکایت کی ، جس کے بعد اوکھلا سے ممبر اسمبلی امانت اللہ اور دیولی سے ممبر اسمبلی پرکاش جروال سمیت دیگر کے خلاف کیس درج کیا گیا اور گرشتہ روز پرکاش جروال کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ امانت اللہ خان نے خودسپردگی کی۔

First published: Feb 22, 2018 07:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading