ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب عام آدمی پارٹی لیڈرامانت اللہ خان کا کمار وشواس پر طنز ، جلی کارتوس بھی خود کو باہو بلی کہتے ہیں

امانت اللہ خان اور کمار وشواس کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے کافی زبانی جنگ چھڑی ہوئی ہے ۔ کپل مشرا کے تنازع کے وقت بھی امانت اللہ خان نے کمار وشواس پر الزامات عائد کئے تھے ۔

  • Share this:
اب عام آدمی پارٹی لیڈرامانت اللہ خان کا کمار وشواس پر طنز ، جلی کارتوس بھی خود کو باہو بلی کہتے ہیں
عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خان ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : راجیہ سبھا کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر عام آدمی پارٹی میں جاری گھمسان فی الحال تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ کمار وشواس نے جہاں دبے لفظوں میں گوپال رائے پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا تھا کہ اس ماہشمتی کی شیوگامی کوئی اور ہے ، اس کے جواب میں دہلی کے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلی ہوئی کارتوس بھی آج کل خود کو باہوبلی کہتے ہیں ۔

خیال رہے کہ امانت اللہ خان اور کمار وشواس کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے کافی زبانی جنگ چھڑی ہوئی ہے ۔ کپل مشرا کے تنازع کے وقت بھی امانت اللہ خان نے کمار وشواس پر الزامات عائد کئے تھے ۔ اس کے بعد پارٹی نے امانت اللہ خان کے خلاف کارروائی بھی تھی ، لیکن بعد میں پھر اسے انہیں شامل کرلیا گیا تھا۔

ایک دن قبل ہی کمار وشواس نے شمالی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ ان اور فلم باہو بلی کے کرداروں ماہشمتی ، شیوگامی اور کٹپا کا تذکرہ کرتے ہوئے گوپال رئے اور کیجریوال پر نشانہ سادھا تھا۔ گوپال رائے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کمار وشواس نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے انچارج ، دہلی کے ریاستی صدر ، پی اے سی رکن ، قومی ترجمان اور وزیر جیسے نو عہد وں پر رہنے والے گوپال رائے پارٹی کارکنان کو میر جعفر کہتے ہیں ، آج سات مہینے کے بعد ان کی کنبھ کرنی نیند ٹوٹی ہے۔



کمار وشواس نے باہوبلی فلم کے کرداروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی نے رائے کی رائے سے کنار ہ کشی اختیار کرلی ، اس ماہشمتی کی شیوگامی دیوی کوئی اور ہے جو باہو بلی کو مارنے کیلئے ہر مرتبہ کٹپا بدلتی رہتی ہے ، میری ان سے درخواست ہے کہ کانگریس اور بی جے پی سے آئے گپتاوں سے ملے "یوگدان " کا کچھ دن مزہ لیں ، میری لاش کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔
First published: Jan 06, 2018 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading