نئی دہلی : آئی بی این سیون کے شو 'ہاٹ سیٹ میں امر سنگھ نے ایک مرتبہ پھر میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ اپنے تعلقات پر کھل بات چیت کی۔ امر سنگھ نے ڈھکے الفاظ میں ایک بار پھر امیتابھ کو پردے کا ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی کا بھی ہیرو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ 'اب بولنے کے لئے کچھ بچتا نہیں ... دل ٹوٹ جاتا ہے تو ٹیس اٹھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دل توڑنا کسی کی زندگی نہیں ہے، اپنے لئے جو جئے وہ آدمی نہیں ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں امر سنگھ نے کہا کہ تمہیں یاد ہوگا کبھی ہم ملے تھے، محبت کی راہوں پر مل کر چلے تھے۔ لیکن پھر اس کا انہوں نے خود ہی جواب دیا اور کہا :بھلا دو کبھی ہم تم ملے تھے، خواب ہی سمجھو کہ مل کر چلے تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہ پارلیمنٹ میں وہ جیا بچن سے کیسے ملیں گے، انہوں نے کہا کہ جیا جی سے ویسے ہی بات ہوگی ، جیسے جیا ریکھا کے درمیان ہوئی، جیسے ایشوریہ نے ریکھا کو ماں کہہ کر اس کا پاؤں چھوا تھا اور آشیرواد لیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔