உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آر ایس ایس موقع پرست سیاست میں یقین نہیں کرتا:امر سنگھ

    امر سنگھ ۔ فائل فوٹو

    امر سنگھ نے آر ایس ایس کی حمایت میں قصیدے پڑھے اور انہوں نے کہا کہ وہ موقع پرست سیاست میں یقین نہیں کرتا اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس سے سبق لینا چاہئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی ۔ سابق صدر پرنب مکھرجی کے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ناگپور میں واقع ہیڈکوارٹر میں خطاب کے بارے میں جاری بحث کے درمیان سماجوادی پارٹی (ایس پی) سے نکالے گئے راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ امر سنگھ نے آر ایس ایس کی حمایت میں قصیدے پڑھے اور انہوں نے کہا کہ وہ موقع پرست سیاست میں یقین نہیں کرتا اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس سے سبق لینا چاہئے۔
      سنگھ نے جمعہ کو ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا۔ اس ڈیڑھ منٹ کے ویڈیو میں مسٹر سنگھ نے ایس پی اور سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
      ویڈیو ہماچل پردیش کے کلو میں یوگا اور قدرتی طبی مرکز کے سنگ بنیاد کا ہے جس ممبر پارلیمنٹ نے کہا ’’ساری زندگی سماج وادی پارٹی اور ملائم سنگھ کو دیا اور جب سماج وادی پارٹی کی 25 ویں سالگرہ منائی گئی تو خود ملائم سنگھ نے مجھ سے کہا کہ آپ کی خدمات تو بہت ہیں لیکن آپ کی آمد سے اکھلیش ناراض ہو جائے گا۔ آپ نیک خواہشات کا خط دے دیں لیکن میں بہت دکھ کے ساتھ آپ کو مشورہ دیتا ہوں کہ قومی جنرل سکریٹری اور پارلیمانی بورڈ کا رکن ہونے کے باوجود آپ لکھنؤ کے پروگرام میں نہ آئیں‘‘۔
      آر ایس ایس کے بارے میں امر سنگھ نے کہا، ’’چند دنوں کی شناخت میں میں نے محسوس کہ آر ایس ایس کو بدنام کیا جاتا ہے۔ آر ایس ایس کے اعلی عہدے دار نے مجھے بہت عزت بخشی۔ مجھے اہم مہمان کے طور پر بلایا اور اعزاز دیا ۔
      اس کے علاوہ مسٹر سنگھ نے لکھا’’ میں آر ایس ایس کے تئیں اپنا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا اور میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ وہ موقع پرستی کی سیاست میں یقین نہیں کرتا۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو آر ایس ایس سے سبق سیکھنا چاہئے‘‘۔
      First published: