உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عروسہ عالم 16 سال سے سرکار کی اجازت سے ہندوستان آرہی ہیں ، امریندر سنگھ کا پنجاب کے وزیر اعلی پر حملہ

    عروسہ عالم 16 سال سے سرکار کی اجازت سے ہندوستان آرہی ہیں ، امریندر سنگھ کا پنجاب کے وزیر اعلی پر حملہ

    عروسہ عالم 16 سال سے سرکار کی اجازت سے ہندوستان آرہی ہیں ، امریندر سنگھ کا پنجاب کے وزیر اعلی پر حملہ

    Amarinder Singh Pakistani Friend: پنجاب کی حکومت نے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ کے ان کی پاکستانی خاتون دوست عروسہ عالم کے ساتھ تعلقات کی جانچ کا حکم دیا ہے ۔

    • Share this:
      چنڈی گڑھ : پنجاب کے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ نے اپنے خلاف پنجاب سرکار کے ذاتی حملے کی جمعہ کو تنقید کی اور کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ تہواروں کے موسم میں لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کی بجائے ریاستی سرکار اب ان کی دوست عروسہ عالم کا آئی ایس آئی سے تعلق معاملہ میں بے بنیاد جانچ پر دھیان مرکوز کررہی ہے ۔ امریندر سنگھ  کے میڈیا صلاح کار روین ٹھکرال نے سابق وزیر اعلی کے بیان کو ٹویٹ کیا ، جس میں امریندر سنگھ نے واضح کیا ہے کہ عروسہ عالم حکومت ہند سے مناسب منظوری کے ساتھ گزشتہ 16 سال سے ہندوستان آرہی تھیں ۔

      پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھجندر رندھاوا پر نشانہ سادھتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپ میری کابینہ میں وزیر تھے ، آپ نے کبھی عروسہ عالم کے بارے میں شکایت نہیں سنی اور وہ 16 سال سے حکومت ہند کی منظوری کے ساتھ آرہی تھیں ۔ یا آپ الزام لگا رہے ہیں کہ اس مدت میں این ڈی اے اور کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومتیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ساتھ ملی ہوئی تھیں ؟ آپ کو بتادیں کہ عروسہ عالم پاکستان کی ایک سینئر صحافی ہیں ۔

      بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجھے اس بات کی تشویش ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ دہشت گردی کا خطرہ زیادہ ہے اور تہوار نزدیک ہیں ، آپ کو قانون و انتظام بنائے رکھنے پر دھیان مرکوز کرنی چاہئے ، لیکن اس کی بجائے آپ نے پنجاب کی سیکورٹی کی قیمت پر ریاست کے ڈی جی پی کو بے بنیاد جانچ پر لگا دیا ہے ۔

      بیان کے مطابق امریندر سنگھ نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا نئی سرکار کے پاس ذاتی حملے کرنے کے علاوہ اور کچھ کام ہے ۔ امریندر سنگھ نے بیان میں کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے ایک مہینے بعد آپ کے پاس لوگوں کو دکھانے کیلئے یہ ہے ۔ برگاڑی اور ڈرگس کے معاملات پر آپ کے طویل وعدے کا کیا ہوا؟ پنجاب ابھی بھی آپ کے وعدے کے مطابق کارروائی کا انتظار کررہا ہے ۔

      بتادیں کہ پنجاب کی حکومت نے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ کے ان کی پاکستانی خاتون دوست عروسہ عالم کے ساتھ تعلقات کی جانچ کا حکم دیا ہے ۔ پنجاب سرکار نے اس کے ساتھ ہی عروسہ عالم کے آئی ایس آئی کے ساتھ تعلقات کو لے کر بھی جانچ کا حکم دیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: