Amarnath Yatra: امرناتھ یاترا 2022 کا رجسٹریشن آج سے شروع، آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت
عہدیداروں نے کہا کہ اس سال یاترا تمام کووڈ پروٹوکول کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 اور 2021 کے دوران یاترا منعقد نہیں ہوسکی تھی، جب کہ 2019 میں جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرنے سے پہلے کے واقعات کی وجہ سے اس میں خلل پڑا تھا۔
امرناتھ یاترا اپڈیٹ (Amarnath Yatra Update): عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کی وجہ سے دو سال تک معطل رہنے کے بعد امرناتھ یاترا 2022 تیس جون 2022 کو شروع ہونے والی ہے۔ تازہ ترین پیش رفت کے مطابق شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے سی ای او نتیشوار کمار نے جمعرات کے روز کہا کہ امرناتھ یاترا 2022 تیس جون کو شروع ہو کر 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے لیے رجسٹریشن 11 اپریل سے شروع ہوگی۔ یاتری شرائن بورڈ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن بھی کر سکتے ہیں۔ نتیشوار کمار نے مزید کہا کہ یاترا کے لئے رجسٹریشن 11 اپریل کو جے اینڈ کے بینک، پی این بی بینک، یس بینک کی 446 شاخوں اور ملک بھر میں ایس بی آئی بینک کی 100 شاخوں میں شروع ہوگی۔ ہمیں 3 لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں کی آمد کی توقع ہے۔ رامبن میں ایک یاتری نواس بنایا گیا ہے جس میں 3000 یاتریوں کو ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
کمار نے کہا کہ یاتریوں کو آر ایف آئی ڈی دی جائے گی جس کے ذریعے شرائن بورڈ یاتریوں کا پتہ لگا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹٹو ہینڈلرز کے لیے انشورنس کوریج کی مدت کو بڑھا کر ایک سال کر دیا گیا ہے، جب کہ حجاج کے لیے انشورنس کور اس سال 3 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کر دیا گیا ہے۔
راج بھون کے عہدیداروں نے قبل ازیں کہا تھا کہ اس سال کشمیر ہمالیہ کے مقدس پہاڑ کی عبادت گاہ کی سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون کو شروع ہوگی اور 43 دن کے بعد روایت کے مطابق رکشا بندھن تہوار کے دن اختتام پذیر ہوگی۔
عہدیداروں نے کہا کہ اس سال یاترا تمام کووڈ پروٹوکول کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 اور 2021 کے دوران یاترا منعقد نہیں ہوسکی تھی، جب کہ 2019 میں جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرنے سے پہلے کے واقعات کی وجہ سے اس میں خلل پڑا تھا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔