اٹاوہ: اتر پردیش میں اٹاوہ کے بكیور علاقے میں سماج دشمن عناصر نے ایک پارک میں نصب بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈكر کی مورتی کو نقصان پہنچایا جس سے علاقے کے لوگوں میں زبردست غم و غصہ ہے۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) جتندر کمار شریواستو نے آج یہاں بتایا کہ کل رات تقریباً 11 بجے بجلی جانے کے بعد وياس پورہ گاؤں کے امبیڈكر پارک میں نصب بابا صاحب کی مورتی کو سماج دشمن عناصر ع توڑدیا کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ٹوٹی ہوئی مورتی کے مقام پر نئی مورتی نصب کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں بكیور تھانے میں سماج دشمن عناصر کے خلاف رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔ پولیس مورتی توڑنے والے لوگوں کی شناخت کرکے ان کی تلاش کر رہی ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق وياس پورہ گاؤں کے جس پارک میں بابا صاحب کی مورتی نصب ہے وہاں پر ایک کیئر ٹیکر بھی رہتا ہے لیکن رات وہ کسی شادی کی تقریب میں جیسے ہی گیا اسی درمیان سماج دشمن عناصرنے مورتی توڑ دی۔
مورتی ٹوٹنے کی خبر ملتے ہی بھرتھنا کے اے ڈی ایم ہیم سنگھ، تحصیلدار گجراج سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور بابا صاحب کی نئی مورتی نصب کرائی۔
قابل غور ہے کہ اس سے پہلے مارچ ماہ میں بھی چكرنگر علاقے میں بابا صاحب کی مورتی توڑ دی گئی تھی جس سے علاقے کے لوگوں میں اشتعال پھیل گیا تھا۔
یو
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔