ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امبیکا سونی کا ہماچل اور اتراکھنڈ کے انچارج کے عہدے سے استعفی

کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ محترمہ سونی نے صحت کی بنیاد پر ان دونوں ریاستوں کے انچارج کے عہدہ سے فارغ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jul 21, 2017 09:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امبیکا سونی کا ہماچل اور اتراکھنڈ کے انچارج کے عہدے سے استعفی
کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ محترمہ سونی نے صحت کی بنیاد پر ان دونوں ریاستوں کے انچارج کے عہدہ سے فارغ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا ہے

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری امبیکا سونی نے ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے انچارج کے عہدہ سے آج استعفی دے دیا۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ محترمہ سونی نے صحت کی بنیاد پر ان دونوں ریاستوں کے انچارج کے عہدہ سے فارغ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا ہے۔

اتراکھنڈ میں اس سال کے آغاز میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو ملنے والی زبردست شکست کے بعد سے ان کے کردار پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔ سال کے آخر میں ہماچل میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ محترمہ سونی پارٹی کے پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی بھی رکن ہیں۔

First published: Jul 21, 2017 09:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading