உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یو این جی اے میں وزیرا عظم مودی کا خطاب، کورونا سے مرنے والوں کو پیش کیا خراج عقیدت

    یو این جی اے میں وزیرا عظم مودی کا خطاب، کورونا سے مرنے والوں کو پیش کیا خراج عقیدت

    یو این جی اے میں وزیرا عظم مودی کا خطاب، کورونا سے مرنے والوں کو پیش کیا خراج عقیدت

    PM Narendra Modi Address UNGA: وزیرا عظم مودی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پوری دنیا 100 سال میں آئی سب سے بڑی وبا کا سامنا کررہی ہے ۔ ایسی خطرناک وبا میں زندگی گنوانے والے سبھی لوگوں کو میں خراج عقیدت پشی کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم موی نے ہفتہ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کورونا وبا میں جان گنوانے والے سھی لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا ۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سب سے پہلے عبداللہ شاہد کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے مبارکباد دی ۔ وزیرا عظم مودی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پوری دنیا 100 سال میں آئی سب سے بڑی وبا کا سامنا کررہی ہے ۔ ایسی خطرناک وبا میں زندگی گنوانے والے سبھی لوگوں کو میں خراج عقیدت پشی کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں اس ملک کی نمائندگی کررہا ہوں جس کو مدر آف ڈیموکریسی کا فخر حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا یہ یہ ہندوستان کی جمہوریت کی طاقت ہے کہ ایک چھوٹا بچہ جو کبھی ایک ریلوے اسٹیشن کی ٹی اسٹال پر اپنے والد کی مدد کرتا تھا وہ آج چوتھی مرتبہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر یو این جی اے سے خطاب کررہا ہے ۔


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کا ویکسین ڈیلیوری پلیٹ فارم کووین ایک ہی دن میں کروڑوں ویکسین ڈوز لگانے کیلئے ڈیجیٹل مدد فراہم کررہا ہے ۔ میں یو این جی اے کو یہ جانکاری دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان نے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین ڈیولپ کرلی ہے ، جس کو 12 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو لگایا جاسکتا ہے ۔

      وزیر اعظم مودی نے مزید کا کہ جو ملک دہشت گردی کا سیاسی آلے کے طور استعمال کررہے ہیں ، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ، ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے ۔ یہ یقینی بنایا جانا انتہائی ضروری ہے کہ افغانستان کی سرزمین کا استعمال دہشت گردی پھیلانے اور دہشت گردانہ حملوں کیلئے نہ ہو ۔ ہمیں اس بات کیلئے بھی محتاط رہنا ہوگا کہ وہاں کی نازک صورتحال کا کوئی ملک اپنے مفاد کیلئے ایک ٹول کی طرح استعمال کرنے کی کوشش نہ کرے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: