உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چین سے نمٹنے کے لئے امریکہ ہندستان کی کرے گا مدد، بحریہ کو دے گا 3 طاقتور بندوقیں

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    امریکہ نے اپنی بحریہ کے ہتھیاروں میں سے تین 127 میڈیم طاقتور بندوقیں ہندستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ کی طرف سے یہ بندوقیں 3800 کروڑ روپئے کے سودے کے تحت ملنے والی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ چین (China) کے ساتھ کشیدگی کے درمیان امریکہ (America) نے ہندستان کی مدد کی ہے۔ امریکہ نے اپنی بحریہ کے ہتھیاروں میں سے تین 127 میڈیم طاقتور بندوقیں ہندستان کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ کی طرف سے یہ بندوقیں 3800 کروڑ روپئے کے سودے کے تحت ملنے والی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندستان مسلسل امریکہ کے ساتھ اپنے فوجی رشتے مضبوط کر رہا ہے۔ حال ہی میں ہندستان نے امریکہ سے دو ڈرون بھی لیز پر لئے ہیں۔

      ان بندوقوں کو سمندر میں تعینات جنگی جہازوں پر بھیجا جانا ہے۔ ہندستان نے امریکی حکومت کے نام ایک لیٹر آف ریکویسٹ جاری کیا تھا۔ اس خط کے ذریعہ ہندستان نے 11 127 ایم ایم میڈیم بندوقوں کی مانگ کی تھی۔ ان بندوقوں کو ہندستانی بحریہ کے بڑے جنگی جہازوں پر بھیجا جانا ہے۔ نیوز ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ امریکہ اپنے ہتھیاروں میں سے تین بندوقیں ہندستانی بحریہ کو دے گا تاکہ ہندستانی جنگی جہازوں تک جلد سے جلد ہتھیار بھیجے جا سکیں۔

      امریکہ نے فی الحال نئی بندوقوں کا پروڈکشن شروع نہیں کیا ہے۔ نئی بندوقوں کو بنانے کا کام شروع ہونے کے بعد جیسے ہی وہ ڈلیوری کے لئے تیار ہوں گی، امریکی بحریہ کے حصے کی بندوقوں کو واپس لے لیا جائے گا۔ میڈیم طاقتور بندوقیں ہندستانی بحریہ میں نئی ہوں گی۔

      خاص بات یہ ہے کہ ہندستانی بحریہ نے امریکہ سے اچھے رشتے قائم کر لئے ہیں۔ وہیں، ہندستان نے بھی بیتے کچھ عرصے میں امریکہ سے بڑی مقدار میں ہتھیاریں حاصل کی ہیں۔ نگرانی کے لئے استعمال کئے جا رہے ہوائی جہازوں کی جگہ P-8I جہاز نے لے لی ہے۔ وہیں، امریکہ سے مل رہے MH-60 رومیوز ہیلی کاپٹرز، سیکنگ چاپرس کی جگہ لیں گے۔
      ہندستانی بحریہ اپنے جنگی جہازوں کو جدید اور طاقتور بنانے کی تیاریوں میں جٹی ہوئی ہے۔ کچھ دنوں پہلے ہی حکومت نے فوج کے لئے 10 جہازی ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: