உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوگا گرو رام دیو سے تنازع کے درمیان وزیر اعظم مودی نے آئی ایم اے سے کی یوگا پر اسٹڈی کی اپیل

    یوگا گرو رام دیو سے تنازع کے درمیان وزیر اعظم نے آئی ایم اے سے کی یوگا پر اسٹڈی کی اپیل ۔ فائل فوٹو ۔

    یوگا گرو رام دیو سے تنازع کے درمیان وزیر اعظم نے آئی ایم اے سے کی یوگا پر اسٹڈی کی اپیل ۔ فائل فوٹو ۔

    National Doctor's Day: وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ( آئی ایم اے ) سے اپیل کی کہ وہ یوگا سے متعلق شواہد پر مبنی سائنسی مطالعہ کو آگے بڑھائے اور انہیں بین الاقوامی تحقیقی جریدوں میں شائع کرائے تاکہ پوری دنیا میں آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہوں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ( آئی ایم اے ) سے اپیل کی کہ وہ یوگا سے متعلق شواہد پر مبنی سائنسی مطالعہ کو آگے بڑھائے اور انہیں بین الاقوامی تحقیقی جریدوں میں شائع کرائے تاکہ پوری دنیا میں آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہوں۔ وزیر اعظم مودی نے ڈاکٹروں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ’’جب ڈاکٹر یوگا کا مطالعہ کرتے ہیں تو پوری دنیا اسے سنجیدگی سے لیتی ہے ۔ کیا میڈیکل ایسوسی ایشن اس مطالعہ کو مشن موڈ میں آگے بڑھا سکتی ہے؟ کیا شواہد پر مبنی مطالعات کا سائنسی طریقے سے آگے بڑھایا جاسکتا ہے؟ کیا یوگا پر مطالعات بین الاقومی جریدوں میں شائع کرائے جا سکتیں ہیں؟

      انہوں نے کہا کہ یہ وقت یہ بھی یقینی بنانے کا ہے کہ آپ کے کام کو، آپ کے سائنسی مطالعہ کودنیا قبول کرے اور آنے والی نسلیں بھی اس سے مستفید بھی ہو سکیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ وباء کے دوران جس طرح ہمارے ڈاکٹروں نے ملک کی خدمت کی ہے وہ تحریک کا سرچشمہ ہے ۔ آج ملک کووڈ کے خلاف ایک بڑی لڑائی لڑرہا ہے ، ڈاکٹروں نے لاکھوں جانیں بچائی ہیں ۔ بہت سے ڈاکٹروں نے اپنی انتھک کوششوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ میں 130 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے ، میں ان مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ میں تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت طبی خدمات کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ اتنی دہائیوں میں جس طرح کا طبی انفراسٹرکچر ملک میں تیارہوا تھا ، اس کو آپ بخوبی جانتے ہیں ۔ پہلے طبی انفراسٹرکچر کو کس طرح نظرانداز کیا گیا تھا۔ اس سے آپ واقف ہیں ۔ گزشہ سال کورونا کی پہلی لہر کے دوران ہم نے 15 ہزار کروڑ روپئے طبی بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لئے مختص کیے تھے۔ اس سال طبی شعبے میں بجٹ دوگنے سے زیادہ یعنی دو لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیا گیا ۔

      انہوں نے کہا کہ طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت 50،000 کروڑ کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے ۔ گزشتہ سال ہم نے ڈاکٹروں کے خلاف جرائم سے نمٹنے کے لئے کئی التزامات کئے ہیں ۔ حکومت نے کووڈ وارئیر کو مفت انشورنس کور دیا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ آج ملک میں تیزی سے نئے ایمس کھولے جارہا ہیں ، نئے میڈیکل کالج تعمیرکئے جا رہے ہیں ، جدید ہیلتھ انفراسٹرکچر کھڑا کیا جا رہا ہے ۔ 2014 تک ملک میں صرف 6 ایمس تھے ، وہیں ان 7 برسوں میں 15 نئے ایمس کا کام شروع ہوا ہے ۔ میڈیکل کالجوں کی تعداد میں بھی تقریبا ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: