ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودا معاملہ: سونیا بتائیں کس کس کو ملی رشوت: امت شاہ

نئی دہلی۔ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سود ے کے سلسلے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کو یہ بتانا چاہئے کہ اس سودے میں کس کس کو رشوت ملی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 29, 2016 08:59 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودا معاملہ: سونیا بتائیں کس کس کو ملی رشوت: امت شاہ
file photo

نئی دہلی۔  بی جے پی کے صدر امت شاہ نے اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سود ے کے سلسلے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے  کہا کہ انہیں ملک کو یہ بتانا چاہئے کہ اس سودے میں کس کس کو رشوت ملی ۔ مسٹر شاہ نے یہاں کہا کہ کانگریس صدر نے کل کہا تھا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اس طرح کے معاملے ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے لیڈر قانون کی حکمرانی، آئین اور سماج سے ڈرتے ہیں۔


بی جے پی صدر نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ معاملہ کے سامنے آنے پر بھی محترمہ گاندھی نے کہا تھا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتیں اور اس معاملے کے آنے پر بھی انہوں نے یہی بات کہی۔ ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب رشوت دی گئی اور لی گئی اس وقت اقتدار میں کون تھا۔ یہ واضح ہے کہ یو پی اے حکومت جو اقتدار میں تھی اس کے لئے ذمہ دار ہےاور انہیں اب ملک کو اس کے بارے میں بتانا چاہئے۔

First published: Apr 29, 2016 08:59 AM IST