ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنگیت سوم کا دادری جانا غلط، دادری سانحہ کے لئے یوپی حکومت ذمہ دار: امت شاہ

نئی دہلی۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے اترپردیش کے دادری کے بساہڑا گاؤں میں گوشت کھانے کی افواہوں کو لے کر ایک مسلم شخص کے قتل کو 'غلط' قرار دیتے ہوئے کہا کہ گنہگاروں کو سزا دی جانی چاہئے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Oct 14, 2015 11:00 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سنگیت سوم کا دادری جانا غلط، دادری سانحہ کے لئے یوپی حکومت ذمہ دار: امت شاہ
نئی دہلی۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے اترپردیش کے دادری کے بساہڑا گاؤں میں گوشت کھانے کی افواہوں کو لے کر ایک مسلم شخص کے قتل کو 'غلط' قرار دیتے ہوئے کہا کہ گنہگاروں کو سزا دی جانی چاہئے۔

نئی دہلی۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے اترپردیش کے دادری کے بساہڑا گاؤں میں گوشت کھانے کی افواہوں کو لے کر ایک مسلم شخص کے قتل کو 'غلط' قرار دیتے ہوئے کہا کہ گنہگاروں کو سزا دی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے مانا کہ بی جے پی کے متنازع رکن اسمبلی سنگیت سوم کو گاؤں نہیں جانا چاہئے تھا۔


شاہ نے 28 ستمبر کو ہوئے واقعہ کو لے کر کہا کہ جو بھی ہوا یہ غلط ہے۔ انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے اور سزا دی جانی چاہئے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت یا بی جے پی کو معاملے میں نہیں گھسیٹا جانا چاہئے کیونکہ یہ قانون وانتظام کا موضوع ہے، جو ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔


بی جے پی صدر نے کہا کہ قتل کہاں ہوا؟ قانون وانتظام کو برقراررکھنا سماج وادی پارٹی کی ذمہ داری ہے اور بی جے پی اس کا کس طرح جواب دے سکتی ہے؟ یہ پوچھے جانے پر کہ جائے حادثہ پر بی جے پی لیڈر کیوں گئے جسے اشتعال انگیز قدم کے طور پر دیکھا گیا، انہوں نے کہا کہ دادری پہلے کون گیا؟ راہل گاندھی پہلے گئے۔ ان کے بعد اسد الدین اویسی گئے۔ پھراروند کیجریوال گئے۔ بی جے پی کی جانب سے مہیش شرما گئے، کیونکہ وہ وہاں کے رکن پارلیمنٹ ہیں، تو یہ ان کی ذمہ داری تھی۔ جب 2013 کے مظفرنگر فسادات کے ملزم رکن اسمبلی سنگیت سوم کی طرف اشارہ کیا گیا تو شاہ نے کہا کہ انہیں وہاں نہیں جانا چاہئے تھا۔

First published: Oct 14, 2015 11:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading