امت شاہ نے 'پلوامہ حملہ' کے ریمارکس کے لیے ستیہ پال ملک پر بولا جوابی حملہ، کہا 'اگر یہ سچ ہوتا...'

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انڈیا ٹوڈے کے زیر اہتمام کرناٹک گول میز کانفرنس میں ستیہ پال ملک کے ریمارکس سے متعلق کہا کہ بی جے پی حکومت نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جسے لوگوں سے چھپانے کی ضرورت ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: حال ہی میں جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے پلوامہ حملہ کو لیکر مودی حکومت پر سنگین الزامات لگائے تھے جس پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جواب دیا اور پوچھا کہ جب وہ اقتدار میں تھے اس وقت وہ خاموش کیوں تھے؟

    انڈیا ٹوڈے کرناٹک راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ جب آپ اقتدار میں تھے تو آپ کی روح اس وقت کیوں نہیں بیدار ہوئی… اس طرح کے ریمارکس کا لوگوں کو اور میڈیا کو تجزیہ کرنا چاہیے اور اگر یہ سب سچ ہے تو وہ اس وقت خاموش کیوں تھے جب وہ گورنر تھے۔ آپ نے بولنے کے لیے اتنا لمبا انتظار کیوں کیا؟

    امت شاہ نے کہا کہ "میں تمام ہندوستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت، جسے آپ نے بھاری اکثریت سے منتخب کیا، نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جسے چھپانے کی ضرورت ہے۔ اگر بی جے پی چھوڑنے کے بعد ذاتی، سیاسی مفاد کے لیے کچھ ریمارکس کیے جاتے ہیں، تو اس کا تجزیہ لوگوں اور میڈیا کو کرنا چاہیے،"

    کووڈ 19: ہندوستان میں 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 10112 نئے کیس، 9833 مریض صحتیاب

    امرت پال سنگھ: امت شاہ کو دھمکی، پنجاب پولیس پر حملہ، 10 پوائنٹس میں جانیں امرت پال معاملے میں کیا کیا ہوا؟

    شاہ نے مزید کہا کہ ان سے پوچھا جانا چاہئے کہ "بی جے پی سے جانے کے بعد یہ باتیں ذہن میں کیوں آئیں"۔

    یہ پوچھے جانے پر کہ ملک کو جموں و کشمیر کا گورنر کیوں مقرر کیا گیا، شاہ نے کہا کہ انہوں نے طویل عرصہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں کام کیا ہے اور وہ پارٹی کے نائب صدر بھی رہے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں یہ رول دیا گیا تھا۔

    "یہ ایک حکمت عملی کا فیصلہ تھا، کبھی کبھی سیاست میں ایسا ہوتا ہے۔ اگر کوئی وقتاً فوقتاً اپنا رویہ بدل لیتا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں، لوگوں کو سمجھنا چاہیے۔‘‘

    ستیہ پال ملک کو ان کے الزامات کے بعد سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی طرف سے طلب کیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، امت شاہ نے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ ملک کو حکومت کے خلاف بولنے کے لیے بلایا گیا ہے۔

    امت شاہ نے کہا کہ “انہیں دوسری یا تیسری بار بلایا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، کوئی نئی معلومات یا ثبوت سامنے آیا ہوگا اسی لیے انہیں تیسری بار بلایا گیا ہے۔ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ انہیں ہمارے خلاف بولنے کے لیے بلایا گیا ہے،‘‘

    حال ہی میں، ستیہ پال ملک، جو پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے وقت جموں و کشمیر کے گورنر تھے، انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے نیم فوجی اہلکاروں کو مرکز کی طرف سے ہوائی جہاز کے ذریعے بھیجنے سے "انکار" کیا گیا تھا اور حملے کی دھمکی کے باوجود نیم فوجی اہلکاروں کو سڑک کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔
    Published by:sibghatullah
    First published: