ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

امت شاہ نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

واضح رہے کہ پچھلے سال 14فروری کو جیش محمد کے ایک خودکش حملہ آور نے پلوامہ ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے لدی کار سے دھماکے کو انجام دیا تھا۔اس بزدلانا حملے میں 40سے زیادہ سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئےتھے اور 10سے زیادہ زخمی ہوئےتھے۔

  • Share this:

نئی دہلی،14فروری(یواین آئی)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پچھلے سال پلوامہ میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں پر ہوئے خودکش حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ملک ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھےگا۔ امت شاہ نے ٹویٹ کرکے کہا،’’ہندوستان اپنے ان بہادر فوجیوں اور گھروالوں کا ہمیشہ احسان مند رہے گا جنہوں نے ملک کی خود مختاری اور سالمیت کےلئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔‘‘



واضح رہے کہ پچھلے سال 14فروری کو جیش محمد کے ایک خودکش حملہ آور نے پلوامہ ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے لدی کار سے دھماکے کو انجام دیا تھا۔اس بزدلانا حملے میں 40سے زیادہ سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئےتھے اور 10سے زیادہ زخمی ہوئےتھے۔
اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے خیبر پختونخوا کے بالا کوٹ شہر میں دہشت گردوں کے ٹھکانےپر فضائی حملے کئےتھے اور متعدد بم گرائےتھے۔
First published: Feb 14, 2020 01:09 PM IST