ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امت شاہ نے بلائی ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ، ورون گاندھی نہیں ہوئے شامل

لکھنئو۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی کے عہدے کی امیدواری کے لئے ماحول بنانے میں مصروف سلطان پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے اب پارٹی پر دباؤ بنانا شروع کر دیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 15, 2016 12:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امت شاہ نے بلائی ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ، ورون گاندھی نہیں ہوئے شامل
لکھنئو۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی کے عہدے کی امیدواری کے لئے ماحول بنانے میں مصروف سلطان پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے اب پارٹی پر دباؤ بنانا شروع کر دیا ہے۔

لکھنئو۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی کے عہدے کی امیدواری کے لئے ماحول بنانے میں مصروف سلطان پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے اب پارٹی پر دباؤ بنانا شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی جانب سے یوپی کے 71 ممبران پارلیمنٹ کی بلائی گئی میٹنگ میں وہ ندارد رہے۔ ان کے اس قدم کو اسمبلی انتخابات سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔


آپ کو بتا دیں کہ الہ آباد میں قومی مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران ہی یہ میٹنگ بلائی گئی تھی۔ جس میں تمام ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ یوپی اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ الہ آباد کے ایم پی شیام چرن گپتا کے مطابق تمام لوگوں کو ان کے علاقے کی اسمبلی نشستیں جتانے کے لئے کہا گیا ہے۔


ورون کی غیر موجودگی کے بارے میں پوچھے جانے پر پارٹی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریا نے بتایا، '' ریاست میں ہمارے 70 سے زائد ممبران پارلیمنٹ ہیں اور ان میں سے 13 شریک نہیں ہو سکے۔ یہ ان کی طرف سے کسی ناراضگی کے چلتے نہیں ہوا بلکہ اس کی کوئی اور وجہ تھی۔  موریا پھول پور سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔


انہوں نے کہا کہ میٹنگ پرامن طریقے سے اور بغیر کسی دباؤ کے ہوئی اور اس میں مودی اور کئی مرکزی وزیر شریک ہوئے۔ دوسری بار رکن پارلیمنٹ بنے ورون کی اجلاس میں غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ وہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ایک اہم کردار دئے جانے میں پارٹی کی مرکزی قیادت کی عدم دلچسپی کے تئیں ناراض ہیں۔
First published: Jun 15, 2016 12:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading