پوری طرح سے صحتیاب ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ ، ایمس سے جلد ہوں گے ڈسچارج
ایمس نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو کورونا بیماری کے بعد کی دیکھ بھال کیلئے ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ وہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور جلد ہی انہیں چھٹی دی جاسکتی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 29, 2020 06:30 PM IST

پوری طرح سے صحتیاب ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ ، ایمس سے جلد ہوں گے ڈسچارج
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) پوری طرح صحت یاب ہوگئے ہیں اور جلد ہی انہیں ایمس (AIIMS) سے چھٹی دی جاسکتی ہے ۔ اسپتال کے افسران نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی ۔ امت شاہ کو کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد دیکھ بھال کیلئے ایمس میں 18 اگست کو بھرتی کرایا گیا تھا ۔
ایمس نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو کورونا بیماری کے بعد کی دیکھ بھال کیلئے ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ وہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور جلد ہی انہیں چھٹی دی جاسکتی ۔ خیال رہے کہ امت شاہ نے دو اگست کو ٹویٹر پر بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں ۔ ان کا میدانتا اسپتال میں علاج چلا تھا اور شفایاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دیدی گئی تھی ۔
Home Minister Amit Shah has recovered and is likely to be discharged in a short time. He was admitted at AIIMS, New Delhi (on August 18) for post-COVID Care: AIIMS Delhi pic.twitter.com/9wIo4tg3r4
— ANI (@ANI) August 29, 2020
ایمس کے ذریعہ پہلے جاری بیان کے مطابق چھٹی ملنے کے کچھ دنوں بعد تھکاوٹ اور جسم میں درد کی شکایت کے بعد امت شاہ کو 18 اگست کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔
امت شاہ نے ٹویٹ کرکے دی تھی جانکاری
وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ طبیعت ٹھیک ہے ، لیکن وہ ڈاکٹرس کے مشورہ پر اسپتال میں بھرتی ہورہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے اس کے ساتھ ہی حال ہی میں رابطے میں آئے سبھی لوگوں سے جانچ کرانے اور خود کو آئیسولیٹ کرنے کی اپیل کی تھی ۔ ان کی اپیل کے بعد کئی مرکزی وزرا نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا اور کئی نے کورونا ٹیسٹ بھی کروایا تھا ۔