مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے زور دے کر کہا کہ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی ) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جیسی ایجنسیاں شفاف اور غیر جانبدارانہ کام کررہی ہیں اور صرف دو کو چھوڑ کر زیادہ تر جانچ کیے جارہے ہیں کیسیز سابقہ یو پی اے دور حکومت کے دوران درج کیے گئے تھے۔ شاہ نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک میڈیا ادارے کے پروگرام میں کہا کہ جانچ ایجنسیاں جو بھی کررہی ہیں، اسے عدالتوں میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا، سال 2017 میں ہوئے اترپردیش اسمبلی الیکشن کے دوران کانگریس کی ایک بڑی خاتون لیڈر نے کہا تھا کہ اگر وہ بدعنوانی میں ملوث ہیں، تو کوئی جانچ کیوں نہیں ہوئی۔ وہ ہم سے سوال کر رہی تھیں، اب جب کارروائی کی جارہی ہے تو وہ ہنگامہ کررہے ہیںَ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ جانچ ایجنسیاں قانون سے بالاتر نہیں ہیں اور کسی بھی نوٹس، ایف آئی آور چارج شیٹ کو عدالتوں میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا، عدالت جانے کے بجائے وہ کیوں باہر چلا رہے ہیں۔ میں عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی کے خلاف کوئی کرپشن کے الزام لگے ہیں، تو کیا اس کی جانچ نہیں ہونی چاہیے۔ صرد و کو چھوڑ کر یہ سبھی کیسیز ان کے دور اقتدار میں ہی درج کیے گئے تھے نہ کہ ہماری حکومت کے دوران۔
شاہ نے کہا کہ جب کانگریس قیادت والی یو پی اے حکومت کے 10 سال کے اقتدار کے دوران 12 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالے کے الزام لگے تھے، تب حکومت نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے سی بی آئی کے ذریعے کیس درج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی منی لانڈرنگ کا کیس ہے، تو ای ڈ ی اس کی جانچ کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔