ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مسلمانوں کو شہریت ترمیمی بل میں کیوں نہیں کیا گیا شامل؟ وزیرداخلہ امت شاہ نےکہی یہ بات

مرکزی وزیرداخلہ نے لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل 2019 کوپیش کرنےکےبعد کہا کہ کانگریس نے مذہب کی بنیاد پرملک کی تقسیم کی۔ اگرتب ایسا نہیں ہوا ہوتا توآج ہمیں نہیں کرنا پڑتا۔

  • Share this:
مسلمانوں کو شہریت ترمیمی بل میں کیوں نہیں کیا گیا شامل؟ وزیرداخلہ امت شاہ نےکہی یہ بات
لوک سبھا میں حکومت کی صفائی، شہریت ترمیمی بل مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نےآج لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل 2019 پیش کیا۔ اس پراپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔ پہلےتواس بات پربحث ہوتی رہی کہ اس بل کوایوان زیریں میں پیش کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ اس کے بعد جب اپوزیشن نے بل کے اقلیت مخالف ہونے کی بات کہی توامت شاہ نے کانگریس پرسیدھا حملہ کرتے ہوئے تقسیم ہند کا ذکرکردیا۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس نے مذہب کی بنیاد پرملک کی تقسیم کی۔ اگرتب ایسا نہیں کیا گیا ہوتا توآج ہمیں یہ نہیں کرنا پڑتا۔


پڑوسی ممالک میں مسلمانوں پرنہیں ہوتا مذہبی ظلم وستم


وزیرداخلہ امت شاہ نےکہا کہ پڑوسی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی ظلم وستم نہیں ہوتا ہے، اس لئےاس بل کا فائدہ انہیں نہیں ملےگا۔ اگرایسا ہوا تویہ ملک انہیں بھی اس کا فائدہ دینے پرغورکرے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بل اقلیتوں کے خلاف نہیں ہے۔ اپوزیشن نےکہا کہ ایسے بل پرایوان میں بحث ہوہی نہیں سکتی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنےکہا کہ پارلیمنٹ کوایسےبل پربحث کا حق نہیں ہے۔ یہ ہندوستان کے جمہوری اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ کیا ہماری قومیت کی تعمیرمذہب کی بنیاد پرہوگی؟ یہ آئین کے دیباچے کی بھی خلاف ورزی ہے۔


امت شاہ نے اپوزیشن پرپلٹ وار کرتے ہوئے اندرا گاندھی سے لے کرراجیو گاندھی تک کا ذکر کیا۔
امت شاہ نے اپوزیشن پرپلٹ وار کرتے ہوئے اندرا گاندھی سے لے کرراجیو گاندھی تک کا ذکر کیا۔


کانگریس - ٹی ایم سی نے بل کوبتایا آئین کے خلاف

کانگریس لیڈرادھیررنجن چودھری نے بل کوآئین کی اصل روح کے خلاف بتایا۔ انہوں نےکہا کہ حکومت آرٹیکل -14 کونظراندازکررہی ہے۔ یہ ہمارے جمہوریت کا ڈھانچہ ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نےکہا 'آئین کا آرٹیکل -14 کہتا ہے کہ ریاست ہندوستان میں کسی بھی شخص کوقانون سے پہلے مساوات یا قوانین کے مساوی تحفظ سے انکارنہیں کیا جائےگا۔ یہ بل نہرو- امبیڈکر کی سوچ کے ہندوستان کےخلاف ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نےکہا کہ سیکولرازم اس ملک کے بنیادی ڈھانچےکا حصہ ہے۔ یہ بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

لوک سبھا میں پیر کے روز وزیرداخلہ امت شاہ۔
لوک سبھا میں پیر کے روز وزیرداخلہ امت شاہ۔


امت شاہ نے اس طرح سے اندرا گاندھی کا کیا ذکر

امت شاہ نےکانگریس پرپلٹ وارکرتے ہوئےکہا کہ ایوان کے ضوابط 72 (1) کےلحاظ سے یہ بل کسی بھی آرٹیکل کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے۔ آرٹیکل -11 کوپورا پڑھئے۔ کچھ اراکین کولگتا ہےکہ اس بل سے مساوات کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1971 میں فیصلہ کیا تھا کہ بنگلہ دیش سےآئے لوگوں کوہندوستان کی شہریت دی جائےتو پاکستان سےآئے لوگوں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد یوگانڈا سےآئے سارے لوگوں کوکانگریس کےاقتدارمیں شہریت دی گئی۔ اس کےبعد راجیو گاندھی نے آسام معاہدہ کیا۔ اس میں بھی 1971  کی ہی کٹ آف ڈیٹ رکھی توکیا مساوات ہوا؟ ہربارشہریت صرف منطقی درجہ بندی کی بنیاد پردی گئی ہے۔

First published: Dec 09, 2019 03:52 PM IST