ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جھارکھنڈ میں بی جے پی کی شکست پرامت شاہ نےکہا- مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں

بی جے پی کے قومی صدر نےکہا کہ بی جے پی کوپانچ برسوں تک ریاست کی خدمت کرنےکا جوموقع دیا تھا، اس کےلئے ہم عوام کا دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 23, 2019 09:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جھارکھنڈ میں بی جے پی کی شکست پرامت شاہ نےکہا- مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں
امت شاہ نےکہا- جھارکھنڈ میں عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدرامت شاہ نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کو قبول کرتے ہوئےآج کہا ہےکہ بی جے پی ریاست کی ترقی کےلئے ہمیشہ پُرعزم رہےگی۔ امت شاہ نےیہاں اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ’’ہم جھارکھنڈ کی عوام کے ذریعہ دیئےگئےعوامی مینڈیٹ کی عزت کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نےکہا کہ بی جے پی کوپانچ برسوں تک ریاست کی خدمت کرنےکا جوموقع دیا تھا، اس کےلئے ہم عوام کا دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نےکہا کہ بی جےپی مسلسل ریاست کی ترقی کےلئے پُرعزم رہےگی۔ انہوں نےکہا کہ بی جے پی کےسبھی کارکنوں کا ان کی بےپناہ محنتوں کےلئےشکریہ۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں برسراقتداربی جے پی کوزبردست جھٹکا لگا ہےاورجھارکھنڈ مکتی مورچہ اور کانگریس اتحاد اکثریت حاصل کرتا دکھ رہا ہے۔ وزیراعلی رگھوورداس جمشیدپور (مشرق) سے، بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن گلوا چکردھرپورسے اوراسمبلی کےاسپیکردنیش ارواں سسئی اسمبلی حلقہ سےاپنے اپنے نزدیکی حریف سے بڑے فرق سے ہارگئے۔

First published: Dec 23, 2019 09:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading