کشمیر میں حالات پوری طرح معمول پر، صحیح وقت پر انٹرنیٹ خدمات بحال ہوں گی: امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ راجیہ سبھا میں
وزیر داخلہ نے این سی پی رکن پارلیمنٹ مجید میمن کے سوال پر ایوان میں تفصیلی اعداد وشمار کے ساتھ دعویٰ کیا کہ کشمیر میں عوامی زندگی پوری طرح سے پٹری پر ہے۔
نئی دہلی۔ راجیہ سبھا میں کشمیر کے حالات کو لے کر آج وزیر داخلہ امت شاہ نے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر ہیں، اسکول کالج کھلے ہیں۔ وزیر داخلہ نے این سی پی رکن پارلیمنٹ مجید میمن کے سوال پر ایوان میں تفصیلی اعداد وشمار کے ساتھ دعویٰ کیا کہ کشمیر میں عوامی زندگی پوری طرح سے پٹری پر ہے۔ وہاں سبھی اسکول، اسپتال، عدالت سے لے کر سبھی سرکاری دفاتر بہتر طور پر کام کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسی ایوان میں کہا گیا تھا کہ خصوصی ریاست کا درجہ چھن جانے کے بعد جموں وکشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، لیکن آج ہمیں یہ بتانے میں اچھا لگ رہا ہے کہ پانچ اگست کے بعد سے اب تک پولیس فائرنگ میں وہاں ایک بھی شہری کی جان نہیں گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاں تک بات انٹرنیٹ خدمات کی ہے تو وقت آنے پر یہ بحال ہو جائیں گی۔ فی الحال، ضروری کاموں کے لئے 10 اضلاع میں ٹرمینلس کام کر رہے ہیں۔
HM Amit Shah, in RS: As far as internet services are concerned, the decision can be taken by the Jammu and Kashmir authorities. There are activities by Pakistan too in Kashmir region, so keeping security in mind, whenever the local authority deems it fit, a decision will be taken pic.twitter.com/bBpx2IgFSt
پاکستان کی طرف سے سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردانہ واقعات اور سیکورٹی وجوہات سے انٹرنیٹ پر پابندی کی بات وزیر داخلہ نے کی۔ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا ’ سیکورٹی کی کچھ تشویشات ہیں اس وجہ سے انٹرنیٹ خدمات بحال نہیں کی جا رہی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کو جب لگے کا کہ صورت حال موزوں ہو گئی ہے تو انٹرنیٹ خدمات پھر سے بحال کر دی جائیں گی‘‘۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔