உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amit Shah: امت شاہ کا آج دورہ دیو، ویسٹ زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت اور لیں گے بڑا فیصلہ

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah)

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah)

    اتوار کو صبح 10.45 بجے شاہ انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ آنند (IRMA) کے 46ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے اور گجرات میں گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح/ سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    • Share this:
      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) آج یعنی 11 جون 2022 بروز ہفتہ دیو میں مغربی زونل کونسل کی میٹنگ میں شرکت کرنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ دیو میں اپنے ایک دن کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے اور ایک میوزیم کے طور پر سابق آئی این ایس کھوکھری کا افتتاح کریں گے۔

      وزیر داخلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے عہدیداروں اور ’کاریہ کاروں‘ (پارٹی کارکنوں) سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ کل صبح تقریباً 11 بجے شاہ دیو میں منعقد ہونے والی گجرات، مہاراشٹر، گوا، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو پر مشتمل مغربی زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

      زونل کونسل سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ وسیع پیمانے پر مسائل پر تبادلہ خیال کرے گی۔ جس میں باؤنڈری، سیکورٹی، اور انفراسٹرکچر سے متعلقہ معاملات جیسے سڑک، ٹرانسپورٹ، صنعت، پانی اور بجلی شامل ہیں۔ گجرات، مہاراشٹر، گوا کے وزرائے اعلیٰ اور دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے ایڈمنسٹریٹر کی میٹنگ میں شرکت کا امکان ہے۔

      اتوار کو صبح 10.45 بجے شاہ انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ آنند (IRMA) کے 46ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے اور گجرات میں گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح/ سنگ بنیاد رکھیں گے۔

      مزید ٖپڑھیں: Exclusive: پاکستانی فوج میں کشیدگی؟ کیا باجوا پر سے بھروسہ ٹوٹ رہا ہے؟ اقتدار کے گلیاروں میں بڑا سوال


      یہاں وہ دوپہر میں گاندھی نگر میونسپل کارپوریشن کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔


      مزید پڑھیں: Rajya Sabha Election 2022: راجستھان میں 4 سیٹوں میں 3 پر کانگریس، ایک سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ



      بعد میں شام کو وزیر داخلہ گجرات کے سانند میں شیلا لیکلیٹ کی تزئین و آرائش کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ (اے این آئی)

      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: