ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر کے بارہمولہ انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک، 1 فوجی جوان زخمی

جموں کشمیر (jammu and kashmir) کےبارہمولہ انکاؤنٹر (encounter) میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوگیاہے جبکہ دوسرے ملیٹنٹ کے مارے جانے کی خبر ہے۔ وہیں ایک آرمی میجر اور ایس ایچ او جوان بھی زخمی ہوئےہیں۔

  • Share this:

جموں کشمیر (jammu and kashmir) کےبارہمولہ انکاؤنٹر (encounter) میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوگیاہے جبکہ دوسرے ملیٹنٹ کے مارے جانے کی خبر ہے۔ وہیں ایک (Indian Army) آرمی میجر اور ایس ایچ او جوان بھی زخمی ہوئےہیں۔ جن کی شناخت روہت مہراکےطورپر ہوئی ہے۔ آپ کوبتادیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن کے یدی پورہ میں آج صبح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے بیچ انکاؤنٹر ہواتھا۔

واضح رہے کہ یہ انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب پولیس ،انتیس آر آر اور سی آر پی ایف (Central Reserve Police Force) نے مشترکہ طور پر یدی پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریش شروع کیا تھا تو اس دوران ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی۔ سیکورٹی فورسز (security forces) نے یدی پورہ اور آس پاس کے تمام علاقوں کو محاصرےمیں رکھا ہے ۔آنے اور جانے والے راستوں کو بند کیاگیا۔


بتادیں کہ کل شام کے وقت پٹن میں ہی زنگم کے مقام پر ایک ناکے کے دوران لشکرطیبہ کے تین او جی ڈبلیو گرفتار ہوئے۔ امکان ہے کہ تفتیش کے دوران انہوں نے اس جگہ پر ملٹینٹوں کا پتہ بتایا ہوگا۔ اسی بنا پر علی الصبح ہی یدی پورہ علاقے میں سرچ آپریشن انجام دیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں جو پریس ریلیز جاری کیا اس میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ یہ تینوں افراد پٹن میں مشکوک حالت میں گھوم رہے تھے اور جوں ہی سیکورٹی اہلکاروں کی نظریں ان پر پڑیں تو انہیں رکنے کے لیے کہا گیا اور یہ دیکھتے ہی تینوں افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کرکے انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

Published by: sana Naeem
First published: Sep 04, 2020 06:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading