پنجاب: امرتسر اور ترنتارن میں نقلی شراب پینے سے 21 لوگوں کی موت، جانچ کے لئے بنی ایس آئی ٹی
پولیس نے کہا کہ جان گنوانے والے سبھی لوگ خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے کنبوں سے تعلق رکھتے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 31, 2020 04:22 PM IST

ہلاک شدگان میں سے ایک کی شناخت کلدیپ سنگھ (24) کے طور پر ہوئی ہے۔
امرتسر۔ پنجاب کے امرتسر (Amritsar) شہر اور ترنتارن میں نقلی شراب پینے سے 21 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع پولیس نے دی۔ پولیس نے کہا کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جان گنوانے والے سبھی لوگ خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے کنبوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ہلاک شدگان میں سے ایک کی شناخت کلدیپ سنگھ (24) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس بیچ، معاملے کی جانچ کے لئے پولیس سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں چار رکنی خصوصی جانچ ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔
معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے ڈی جی پی دنکر گپتا نے بتایا کہ پہلی پانچ موتیں انتیس جون کی رات کو امرتسر گرامین کے تھانہ ترسیکا میں مچھل اور ترنگا سے ہوئی تھیں۔ 30 جولائی کی شام کو مچھل میں مشتبہ حالات میں دو اور لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ ایک شخص کو سنگین حالت میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
Punjab Chief Minister Captain Amarinder Singh orders a magisterial inquiry by Divisional Commissioner Jalandhar into the suspicious deaths of 21 people, allegedly due to consumption of spurious liquor, in Amritsar, Batala and Tarn Taran: Punjab Chief Minister's Office (file pic) pic.twitter.com/jTY3EuYcI3
— ANI (@ANI) July 31, 2020
ایک خاتون کو پولیس نے کیا گرفتار