ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان ، 8 اکتوبر کو ہوگی ووٹنگ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے طلبہ یونین کے انتخابات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے بعد طلبہ یونین الیکشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • PTI
  • Last Updated: Sep 25, 2016 08:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ یونین انتخابات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان ، 8 اکتوبر کو ہوگی ووٹنگ
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے طلبہ یونین کے انتخابات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے بعد طلبہ یونین الیکشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے طلبہ یونین کے انتخابات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے بعد طلبہ یونین الیکشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔یونین انتخابات 26 ستمبر کو ہونے والے تھے ۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب 8 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی اور 29 ستمبر تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ طلبہ طے شدہ تاریخ پر ہی انتخابات کا مطالبہ کررہے تھے ۔ اس سلسلہ میں طلبہ نے وائس چانسلر کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ بھی کیا ۔

قبل ازیں انتخابات منسوخ کرنے سے متعلق اے ایم یو کے رجسٹرار پروفیسر افسر علی خان نے کہا تھا کہ یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علموں اور غیر سماجی عناصر کی وجہ سے کیمپس میں بدامنی کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی اور کئی امیدواروں کی طرف سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ویمن کالج اور دیگر رہائشی ہالوں اور کلاسوں میں زبردستی داخل ہونے کے ساتھ ہی موٹر سائیکل سے دہشت کا ماحول پیدا کیا جا رہا تھا۔

اس کے علاوہ ويمنس کالج ا سٹوڈینٹس یونین کے الیکشن سمیت اے ایم یو کورٹ میں طالب علموں کی نمائندگی کے لئے ہو نے والے انتخابات بھی منسوخ کر دیے گئے تھے۔

First published: Sep 25, 2016 04:08 PM IST