உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برگیڈیئر سید احمد علی کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشن گنج سینٹرکا سہ روزہ دورہ

    علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر برگیڈیئر سید احمد علی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشن گنج سینٹرکے اپنے سہ روزہ دورے میں سینٹر کے مختلف تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر برگیڈیئر سید احمد علی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کشن گنج سینٹرکے اپنے سہ روزہ دورے میں سینٹر کے مختلف تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا اور مختلف کورسز کے اساتذہ و طلبہ و طالبات سے تبادلہ خیال کیا اور سینٹر کو درپیش مسائل کو جاننے کی کوشش کی۔ اس دورے میں الُمنائی افئیرس  کمیٹی کے چئرمین پروفیسر سہیل صابر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اے ایم یو کشن گنج سینٹر میں منعقدہ ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے برگیڈیئر سید احمد علی نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس سینٹر کو درپیش مالی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سنجیدہ ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ جلد از جلد وسائل کی کمی کو دور کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ان مراکز کے لئے مختص کئے گئے فنڈز کا ایک بڑا حصہ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ حکومت سے گفت و شنید میں مصروف ہے تاکہ ان فنڈز کا اجراء ممکن ہو سکے۔

      برگیڈیئر علی نے طلبہ و طالبات کو یقین دلایا کہ جلد اس سینٹر میں ان کے لئے بہتر رہائشی و تعلیمی سہولیات موجود ہوں گی اور انہیں موجودہ مسائل سے نجات حاصل ہو جائے گی۔ انہوں نے طلبہ، اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اس مرکز کی ترقی کے لئے اپنی پوری صلاحیتیں صرف کر دیں اور اس سینٹر کو ایک مثالی تعلیمی مرکز بنائیں۔ پرو وائس چانسلر برگیڈیئر علی نے پروفیسر سہیل صابر اور مسٹر خان عماد الرحمٰن کے ساتھ سینٹر کے کیمپس کے لئے مختص زمین کا بھی معائنہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے کر کشن گنج کے ضلع مجسٹریٹ مسٹر پنکج دیکشت سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ضلع انتظامیہ نے اے ایم یو مرکز کی زمین اور باؤنڈری وال کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے تحفظ کے لئے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے ۔ مسٹر خان عماد الرحمٰن نے مرکز کی زمین کا سروے کرکے ایک ماسٹر پلان تیار کیا ہے۔

      First published: