ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اے ایم یو کے نئے وائس چانسلر کے لئے پانچ ناموں کا انتخاب ، صدر جمہوریہ لیں گے حتمی فیصلہ

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کیلئے یونیورسٹی کی ایگزکٹیو کونسل نے پانچ ناموں کا انتخاب کیا ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Apr 03, 2016 01:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اے ایم یو کے نئے وائس چانسلر کے لئے پانچ ناموں کا انتخاب ، صدر جمہوریہ لیں گے حتمی فیصلہ
علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کیلئے یونیورسٹی کی ایگزکٹیو کونسل نے پانچ ناموں کا انتخاب کیا ہے ۔

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کیلئے یونیورسٹی کی ایگزکٹیو کونسل نے پانچ ناموں کا انتخاب کیا ہے ۔ گزشتہ روز منعقدہ میٹنگ میں ان ناموں کا ووٹنگ کیلئے انتخاب کیا گیا۔ اے ایم یو کے رابطہ عامہ کے افسر راحت ابرار کے مطابق یہ میٹنگ وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی۔

اے ایم یو وی سی کیلئے منتخب کی گئیں شخصیات میں انڈین یونیورسٹی ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پروفیسر فرقان احمد ، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر اور اترپردیش کی چیف انفارمیشن کمشنر جاوید عثمانی ، حیدرآباد یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر سید ای حسنین ، اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر ایس احمد علی ، جے این میڈیکل کالج اے ایم یو کے سی ایم ایس اور پرنسپل طارق منصور شامل ہیں۔

قابل ذکر ہےمیٹنگ میں 24 ناموں پر غور و خوض کیا گیا تھا ، جس میں سے 9 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور پھر بعد میں اے ایم یو کورٹ نے ووٹنگ کے ذریعہ پانچ ناموںکا انتخاب کیا۔

خیال رہے کہ اے ایم یو کے وائس چانسلر کی تقرری صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی ذریعہ کی جاتی ہے ۔ اے ایم یو کورٹ کی طرف سے کم سے کم تین ناموں کی سفارش کی جاتی ہے ، جس میں سے صدر ایک نام پر اپنی مہر لگاتے ہیں۔

First published: Apr 03, 2016 01:21 PM IST