உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جناح کی تصویر پر جاری تنازع کے دوران اے ایم یو وائس چانسلر طارق منصور کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں محمد علی جناح کی تصویر کے سلسلے میں جاری تنازعہ کے درمیان یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں محمد علی جناح کی تصویر کے سلسلے میں جاری تنازعہ کے درمیان یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مسٹر منصور نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر داخلہ سے ان کی ملاقات کا جناح کی تصویر کے تنازعہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ ملاقات کی تاریخ کافی پہلے سے طے تھی ۔
      انہوں نے مسٹر سنگھ سے یونیورسٹی کے طلبہ کی مختلف مرکزی سروسز میں داخلہ کے لئے افسران کو یونیورسٹی بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جناح کی تصویر یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے دفتر میں1938سے لگی ہے اور یہ کوئی معاملہ نہیں ہے۔
      خیال رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے جناح کی تصویر کے سلسلے میں یونیورسٹی میں کشیدگی کی صورت برقرار ہے ۔ تصویر کوہٹانے کے لئے کچھ لوگوں نے یونیورسٹی کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا۔
      First published: