ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اے ایم یو طلبہ کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ ، طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گے امتحانات ، ضلع انتظامیہ کو الٹی میٹم

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج اور شرپسندعناصر کے خلاف باب سید پر احتجاجی مظاہرہ فی الحال جاری رہے گا ۔

  • Share this:
اے ایم یو طلبہ کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ ، طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گے امتحانات ، ضلع انتظامیہ کو الٹی میٹم
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج اور شرپسندعناصر کے خلاف باب سید پر احتجاجی مظاہرہ فی الحال جاری رہے گا ۔

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ پر پولیس لاٹھی چارج اور شرپسندعناصر کے خلاف باب سید پر احتجاجی مظاہرہ فی الحال جاری رہے گا ۔ اس کا حتمی فیصلہ جنرل باڈی کی میٹنگ میں لیا گیا۔ کل دیر رات تک چلی جنرل باڈی کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری ہے گا اور امتحانات طے شدہ پروگرام کے تحت ہی ہوں گے۔ طلبہ یونین نے ضلع انتظامیہ کو 24 گھنٹہ کا الٹی میٹم دیا ہے ، جس میں مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی۔

مسلم یونیورسٹی کا احتجاجی مظاہرہ 12 دن سے جاری ہے ۔یونیورسٹی میں شرپسندوں کے داخل ہوکر ہنگامہ کرنے اور مخالفت کرنے پر پولیس کے ذریعہ طلبہ پر لاٹھی چارج کے خلاف طلبہ احتجاج کررہے ہیں ۔ان کا مطالبہ ہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلا ف کاروائی ہو، شرپسندوں کی گرفتاری ہو اور پورے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے ۔

آج سے ہی یونیورسٹی میں سالانہ امتحانات کا دور بھی شروع ہوگیا ہے ۔طلبہ کو فکر تھی کی امتحانات کے دوران دھرنا کس سمت جائے گا ، لیکن جنرل باڈی کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ دھرنا جاری رہے گا اور امتحانات بھی اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت ہوں گے۔

First published: May 12, 2018 03:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading