உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اے ایم یو کے شعبۂ سنی دینیات میں ریسرچ میتھاڈولوجی پر ہفت روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ سنی دینیات میں ہفت روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:


      علی گڑھ:  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ سنی دینیات میں ہفت روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا ۔ افتتاحی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر نعیمہ گلریز نے کہا کہ شعبہ دینیات (سنی) مبارک باد کا مستحق ہے،کہ اس کے تحت ہفت روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے شعبہ کے صدر پروفیسر توقیر عالم فلاحی ،تمام اساتذہ کرام اور ریسرچ اسکالرکو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارہ اور یونیورسٹی کے مقام و مرتبہ کا علم اس میں ہونے والے علمی اور تحقیقی کاموں کی بنا پر ہوتا ہے ،اس لئے یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ ہمیں اچھی تحقیق کرنی چاہئے اور تحقیق کے معیار کا اندازہ اسی وقت لگایا جاسکتا ہے جب تحقیق کا طریقہ اور نہج معلوم ہو۔


      پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے پروفیسر محمد یوسف امین نے کہا کہ ریسرچ کا مطلب نئی معلومات حاصل کرنا یا جمع شدہ مواد کو نئے انداز میں پیش کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے اسکالرس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اوریجنل ریسرچ کرنا چاہئے ۔ پروفیسر امین نے شعبہ دینیات کے طلبہ کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دینیات کی بنیادی ریسرچ تین چیزوں کے گرد ہوگی ،مزاج دین،الہیات پر اور مابعد الطبیعات پر۔ انہوں نے کہا کہ بحث و تحقیق کا اصل مقصد یہ ہے کہ کچھ نتیجہ اخذ کرکے آگے پہنچایا جائے۔


      پروگرام میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے شعبہ دینیات کے ڈین وچیئرمین اور ورکشاپ کے ڈائریکٹر پروفیسر توقیر عالم فلاحی نے کہا کہ قومی سطح کے ورکشاپ سے ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے ریسرچ کے نئے باب وا ہوں گے ۔
      پروفیسر فلاحی نے تمام حاضرین ، اساتذہ کرام ، طلبہ و طالبات اور خصوصی طور پر مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبہ کا معیار ریسرچ اور تحقیق سے معلوم ہوتا ہے۔ اگر ہم کسی شعبہ کی ترقی کے خواہاں ہیں تو یہ بات ازحد ضروری ہے کہ وہاں کی جانے والی تحقیق کو اور زیادہ معیاری بنایا جائے ، اور اس کے لئے بحث و تحقیق کے منہج اور طریقہ سے مکمل طور پر واقف ہوا جائے ۔ اسی ضرورت کے پیش نظر ہم نے یہ ورکشاپ منعقد کرایا ہے ، تاکہ اسکالرس اور زیادہ بہتر طریقہ سے اپنے تحقیقی کام کودنیا کے سامنے پیش کر سکیں ۔


      پروگرام کی نظامت کے فرائض شعبہ کے سینئر استاذ مولانا محمد حبیب اللہ نے انجام دئے ، قاری محمد اعظم کی تلاوت کلام پاک کے ساتھ پروگرام کا افتتاح ہوا ،اورشعبہ سنی دینیات کے سینئر استاذ پروفیسر محمد سلیم قاسمی کے کلمات تشکر پر پروگرام اختتام کو پہنچا ۔ ورکشاپ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے علاوہ ملک کی دیگر جامعات کے طلبہ و طالبات بھی شرکت کر رہے ہیں
      First published: