ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اے ایم یو طلبہ یونین الیکشن منسوخ، یونیورسٹی کیمپس میں سیکورٹی سخت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں طلبہ یونین الیکشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 22, 2016 10:51 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اے ایم یو طلبہ یونین الیکشن منسوخ، یونیورسٹی کیمپس میں سیکورٹی سخت
الیکشن کی منسوخی کے فیصلہ کے خلاف یونیورسٹی کے طلبہ احتجاج کرتے ہوئے۔

علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں طلبہ یونین الیکشن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے ایم یو کے رجسٹرار پروفیسر افسر علی خان کے مطابق ، یہاں ایگزیکٹو كونسل کے مقامی اراکین کی میٹنگ میں طلبہ یونین الیکشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ کچھ دن سے یونیورسٹی کیمپس میں جاری غیر سماجی عناصر اور غیر طلبہ نوجوانوں کی افراتفری کے پیش نظر لیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علموں اور غیر سماجی عناصر کی وجہ سے کیمپس میں بدامنی کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی اور کئی امیدواروں کی طرف سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ویمن کالج اور دیگر رہائشی ہالوں اور کلاسوں میں زبردستی داخل ہونے کے ساتھ ہی موٹر سائیکل سے دہشت کا ماحول پیدا کیا جا رہا تھا۔ میٹنگ میں موجود چند فیکلٹیوں کے ڈین نے بتایا کہ چند امیدوار اور ان کے ساتھی حاضری کے ریكارڈ میں چھیڑ چھاڑ کیلئے ان پر دباؤ بنا رہے تھے اور کئی ڈين کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔


اس فیصلے کے تحت ويمنس کالج ا سٹوڈینٹس یونین کے الیکشن سمیت اے ایم یو کورٹ میں طالب علموں کی نمائندگی کے لئے ہو نے والے انتخابات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ یہ انتخابات 26 ستمبر کو ہونے والے تھے۔

First published: Sep 22, 2016 10:43 AM IST