ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اے ایم یو وائس چانسلرنے ڈاکٹر نسیم احمد اورڈاکٹرمحمد فیصل کی کتاب کا اجراء کیا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر نسیم احمد اور ڈاکٹر محمد فیصل کی کتاب کا اجراء کیا۔

  • Share this:
اے ایم یو وائس چانسلرنے ڈاکٹر نسیم احمد اورڈاکٹرمحمد فیصل کی کتاب کا اجراء کیا
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر نسیم احمد اور ڈاکٹر محمد فیصل کی کتاب کا اجراء کیا۔

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر نسیم احمد اور ڈاکٹر محمد فیصل کی کتاب "Thidiazuron:From Urea Derivative to Plant Growth Regulator" کا اجراء کیا ، جسے مشہور اشاعتی ادارے اِسپرنگر نے شائع کیا ہے۔

کتاب میں 28چیپٹر(ابواب) ہیں جو پودوں کے نمو اور ان کے تحفظ کے لئے اِن وِٹرو ٹکنالوجی میں ٹی ڈی زیڈ کے استعمال پر مختلف قومی و بین الاقوامی تجربہ گاہوں کی رپورٹوں پر مبنی ہیں۔ کتاب میں پلانٹ ٹشو کلچر میں اور خاص طور سے کاروباری استعمال، جینیاتی انجینئرنگ، فصل کی بہتری اور مختلف پھلوں، آرائشی، جنگلاتی، اور اہم ادویاتی پودوں کے تحفظ میں تھیڈیازورون کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔

کتاب کے ایڈیٹر ڈاکٹر نسیم احمد اے ایم یو کے شعبۂ نباتیات میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ بین الاقوامی شہرت کے حامل جرائد میں ان کے 41؍تحقیقی مقالے اور کتابوں میں 9؍چیپٹر شائع ہوچکے ہیں۔ مختلف کانفرنسوں میں انھوں نے 49؍مقالے پیش کئے ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے ٹشو کلچر پر ایک اور کتاب ایڈٹ کی ہے جو اِسپرنگر سے شائع ہوئی۔

کتاب کے دوسرے ایڈیٹر ڈاکٹر محمد فیصل، کنگ سعود یونیورسٹی ، ریاض، سعودی عرب کے شعبۂ نباتیات و مائیکروبایولوجی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ انھوں نے اے ایم یو سے نباتیات میں پی ایچ ڈی کی ہے۔

First published: Jun 19, 2018 11:27 PM IST