ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : کوارنٹین سینٹر سے نجات کے لئے فرار ہونے کی کوشش

میڈیکل اسٹاف اور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ غلط فہمی میں پیش آیا اور بعد میں سبھی افراد واپس لوٹ آئے ہیں۔

  • Share this:
میرٹھ : کوارنٹین سینٹر سے نجات کے لئے فرار ہونے کی کوشش
میرٹھ : کوارنٹین سینٹر سے نجات کے لئے فرار ہونے کی کوشش

میرٹھ ۔ یہاں کے لالہ لاجپت رائے میڈیکل کالج کے کوارنٹین وارڈ میں کوارنٹین کیے گئے 9 افراد نے آج بھاگنے کی کوشش کی۔ میڈیکل سے سبهارتی میڈیکل کالج سینٹر پر منتقل کرنے کے دوران یہ افراد وین سے اتر کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے لیکن میڈیکل اسٹاف اور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ غلط فہمی میں پیش آیا اور بعد میں سبھی افراد واپس لوٹ آئے ہیں۔ حالانکہ میڈیکل ٹیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ افراد تھے اور ان سب کی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے لیکن احتیاط کے طور پر ان سب کو کچھ دنوں کے لئے کوآرنٹین کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس اور میڈیکل اسٹاف کے بیان میں جو فرق ہے وہ پورے معاملے میں برتی گئی لاپرواہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش نظر آتی ہے۔


ایک طرف میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آر این گپتا کا کہنا ہے کہ 9 میں سے کچھ افراد نے ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو آنے کے بعد گھر جانے کی کوشش کی لیکن ابھی ان افراد کو احتیاط کے طور پر کچھ روز اور کوارنٹین کیا جانا تھا ، میڈیکل سے سبھارتي میڈیکل کالج کے کوارنٹین سینٹر منتقل کیے جانے کے دوران ہی وین سے اتر کر ان افراد نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن بعد میں سبھی افراد  واپس لوٹ آئے جن کو سبهارتي بھیج دیا گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ 9 میں سے کچھ افراد نے غلط فہمی میں وین سے اتر کر گھر جانے کی کوشش کی جن کو بعد میں ٹریس کر لیا گیا


وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ 9 میں سے کچھ افراد نے غلط فہمی میں وین سے اتر کر گھر جانے کی کوشش کی جن کو بعد میں ٹریس کر لیا گیا، لیکن میڈیکل ٹیم کے ذمہ داران اور پولیس افسران کے بیان میں تال میل نظر نہیں آتا ہے ایسے میں ان افراد کے بھاگنے اور پھر واپس آ جانے کی تھیوری پر سوال اٹھنا لازمی ہے کہ ان افراد کی نگرانی میں برتی گئی لاپرواہی کسی چوک کا نتیجہ ہے۔
First published: Apr 22, 2020 05:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading