ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک بھر میں کورونا کے فعال معاملات میں 35498 کا اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 35498 فعال معاملات بڑھے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ تعداد مہاراشٹر، کرناٹک اور چھتیس گڑھ میں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 29, 2021 10:46 PM IST
  • Share this:
ملک بھر میں کورونا کے فعال معاملات میں 35498 کا اضافہ
ملک بھر میں کورونا کے فعال معاملات میں 35498 کا اضافہ

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 35498 فعال معاملات بڑھے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ تعداد مہاراشٹر، کرناٹک اور چھتیس گڑھ میں ہے۔ اس عرصے کے دوران مہاراشٹرا میں جہاں سب سے زیادہ 22432 ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، وہیں کرناٹک میں 1785 اورچھتیس گڑھ میں 1403 کااضافہ ہوا۔


مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا انفیکشن کے 68020 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعدادایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 644 افراد ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 22231 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جس کے بعد اب تک 11355993 مریض کورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔


فعال معاملات 521808 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 291 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 161843 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 94.32 فیصد اور سرگرم کیسز کی شرح بڑھ کر 4.33 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.34 فیصد رہ گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 68 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین


نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 68 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین تصدیق ہوئی اور اس کی وجہ سے 291 افراد فوت ہوگئے۔ اس سے قبل اتوار کے روز کورونا وائرس کے 62714 نئے متاثرین درج ہوئے تھے۔ ہفتے کے روز 62258 متاثرین ملے تھے، جمعہ کے روز 58886، جمعرات کے روز 53476، بدھ کے روز 47262 ، منگل کے روز 40715 اور پیر کے روز 46951 نئے متاثرین درج کیے گئے تھے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 68020 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 644 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 22231 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 11355993 متاثرین شفایاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد اب پھر سے بڑھ 521808 ہوگئی ہے۔ اس عرصے میں مزید 291 مریضوں کے فوت ہونے سے اس بیماری سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 161843 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 94.32 فیصد ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح بڑھ کر 4.33 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر کورونا وائرس کے کورونا کے مریضوں کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں 24 گھنٹے کے دوران مریضوں کی تعداد 22432 بڑھا کر 327241 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست میں مزید 17874 افراد صحتیاب ہوئے ہيں ، جس سے ریاست میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2332453 ہوگئی، جبکہ 108 مریضوں کے انتقال ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 54181 ہوگئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 29, 2021 10:34 PM IST