ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندستانی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ ۔21 گر کر تباہ، پائلٹ کی ہوئی موت

موگا (Moga )کے ایک قصبے باگھا پورانا گاؤں لانگیانا خرد کے قریب ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) کے ایک جنگی طیارہ مگ ۔21 (MiG-21 Fighter Aircraft) گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

  • Share this:
ہندستانی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ ۔21 گر کر تباہ، پائلٹ کی ہوئی موت
موگا (Moga )کے ایک قصبے باگھا پورانا گاؤں لانگیانا خرد کے قریب ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) کے ایک جنگی طیارہ مگ ۔21 (MiG-21 Fighter Aircraft) گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

چندی گڑھ: موگا (Moga )کے ایک قصبے باگھا پورانا گاؤں لانگیانا خرد کے قریب ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) کے  ایک جنگی طیارہ مگ ۔21 (MiG-21 Fighter Aircraft) گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق ٹریننگ کے دوران ، پائلٹ ابھینو نے راجستھان کے سورت گڑھ سے ہلوارہ اور ہلوارہ سے سورت گڑھ کے لئےمگ 21 سے اڑان بھری۔ اسی دوران راستے میں باگھا پورانا کے پاس ان کا جنگی طیارہ  کریش ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ ابھینو کی اس حادثے میں موت ہو گئی  ہے۔


معلومات کے مطابق پائلٹ ابھینو نے ٹریننگ کے دوران جنگی طیارہ مگ ۔21 سے اڑان بھری۔ ابھینو راجستھان کے سورت گڑھ سے مگ 21 سے ہلواڑہ کی طرف روانہ ہوئے تھے۔ اپنی پرواز کے دوران جب ابھینو فائٹر جیٹ لیکر واپس آرہے تھے تو تب ان کا طیارہ ایک حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ایئر فورس کی ایک ٹیم کو موقع پر بھیج دیا گیا۔ کافی تلاشیکے بعد بھی  ابھینو  کا پتہ نہیں چل سکا۔



ذرائع کے مطابق  کافی دیر سرچ آپریشن چلانے کے دوران ابھینیو کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ فضائیہ کے حکام نے حادثے کی وجوہات  کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ حادثہ کیسے ہوا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 21, 2021 08:53 AM IST