ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی نے انڈر سکریٹری آنند جوشی کو کیا گرفتار ، این جی او کو فائدہ پہنچانے کا الزام

نئی دہلی : وزارت داخلہ میں انڈر سکریٹری کے عہدے پر تعینات آنند جوشی کو آج مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 15, 2016 10:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی نے انڈر سکریٹری آنند جوشی کو کیا گرفتار ، این جی او کو فائدہ پہنچانے کا الزام
نئی دہلی : وزارت داخلہ میں انڈر سکریٹری کے عہدے پر تعینات آنند جوشی کو آج مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا ہے۔

نئی دہلی : وزارت داخلہ میں انڈر سکریٹری کے عہدے پر تعینات آنند جوشی کو پوچھ تاچھ کے بعد آج مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہ جانچ کے ڈر سے 11 مئی سے غائب تھے۔ خیال رہے کہ آنند جوشی پر این جی او کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔

اس سے پہلے سی بی آئی نے آنند جوشی کے خلاف بدعنوانی اور مجرمانہ سازش کا مقدمہ درج کیا تھا۔ سی بی آئی نے یہ مقدمہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر درج کیا ہے۔ آنند جوشی پر غلط طریقے سے کئی این جی اوز کو نوٹس جاری کر کے ان سے رشوت لینے کا الزام ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ان پر تیستا شيتلواڑ کے این جی او سے وابستہ دو فائلوں کو غائب کرنے کا بھی الزام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے سی بی آئی نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا، لیکن جانچ کے ڈر سے وہ اپنے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ آنند نے گھر چھوڑنے سے پہلے بیوی کے نام ایک خط بھی چھوڑا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے انہیں ذہنی طور پر پریشان کیا جا رہا تھا۔

First published: May 15, 2016 07:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading