ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی کو ستانے لگا گجرات میں شکست کا خوف ، وزیر اعلی آنندی بین کی ہو سکتی ہے چھٹی؟

نئی دہلی : بی جے پی کو اگلے سال گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شکست کا خوف ستانے لگا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 16, 2016 05:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کو ستانے لگا گجرات میں شکست کا خوف ، وزیر اعلی آنندی بین کی ہو سکتی ہے چھٹی؟
نئی دہلی : بی جے پی کو اگلے سال گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شکست کا خوف ستانے لگا ہے۔

نئی دہلی : بی جے پی کو اگلے سال گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شکست کا خوف ستانے لگا ہے۔ پارٹی کو لگ رہا کہ آنندی بین پٹیل کی قیادت میں ان کو ریاست میں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اسی خوف کی وجہ سے بی جے پی ہائی کمان ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کو ہٹا کر ریاست کے وزیر صحت نتن بھائی پٹیل کو قیادت سونپی جا سکتی ہے۔ بتایا جا رہا کہ دسمبر 2017 میں گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ہی یہ تبدیلی ممکن ہے۔ وہیں آنندی بین کو گورنر کے عہدے پر مقرر کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹیل تحریک سے آنندی حکومت موثر انداز میں نمٹنے میں ناکام رہی ہے اور اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ حال ہی میں امت شاہ نے پارٹی لیڈر اوم ماتھر کو پٹیل تحریک کے بعد ریاست کے حالات کا جائزہ لینے گجرات بھیجا تھا۔ ماتھر نے اپنی رپورٹ میں آنندی حکومت کو کئی محاذوں پر ناکام بتایا ہے۔

حال ہی میں ریاست میں بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی فتح کا بھی رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے۔ انہی وجوہات پر غور کرنے کے بعد اب ریاست میں بی جے پی بڑی تبدیلی کی تیاری میں ہے۔ ادھر آج ہی آنندی بین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ خشک سالی پر تقریبا ایک گھنٹہ طویل میٹنگ کیجبکہ نتن پٹیل نے امت شاہ سے ملاقات کی۔

First published: May 16, 2016 05:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading