ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خصوصی ریاست کا درجہ : وزیر اعظم کی رہائش گاہ کےباہر دھرنا پر بیٹھے 24 ٹی ڈی پی لیڈران حراست میں 

آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دئے جانے کے مطابلہ کو لے کر تیلگو دیشم پارٹی کے ممبران اتوار کی صبح وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ کے باہر بیٹھ گئے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خصوصی ریاست کا درجہ : وزیر اعظم کی رہائش گاہ کےباہر دھرنا پر بیٹھے 24 ٹی ڈی پی لیڈران حراست میں 
پولیس نے اس سبھی ممبران پارلیمنٹ کو فوری طور پر سات لوک کلیان مارگ سے زبردستی ہٹادیا۔

نئی دہلی : آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دئے جانے کے مطابلہ کو لے کر تیلگو دیشم پارٹی کے ممبران اتوار کی صبح وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ کے باہر بیٹھ گئے۔ تاہم پولیس نے اس سبھی ممبران پارلیمنٹ کو فوری طور پر سات لوک کلیان مارگ سے زبردستی ہٹادیا اور انہیں بسوں میں بھر کر تغلق روڈ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ اس دوران یہ ممبران پارلیمنٹ راستے میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کرتےہوئے نظر آئے۔

ٹی ڈی پی کے ان ممبران پارلیمنٹ نے اس سے پہلے جمعہ کو لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے چیمبر میں بھی اسی طرح کا احتجاج کیا تھا۔ وہاں بھی سیکورٹی اہلکاروں کو انہیں زبردستی ہٹانا پڑا تھا۔



خیال رہے کہ آندھرا پردیش کیلئے خصوصی ریاست کے درجہ کا مطالبہ کررہے ممبران پارلیمنٹ کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ کی کارروائی پوری طرح سے نہیں چل سکی ۔ اپنے مطالبات کو لے کر ٹی ڈی پی نے گزشتہ دنوں این ڈی اے سے ناطہ توڑ لیا تھا اور مرکز کی مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے بھی لوک سبھا میں نوٹس دیا تھا ۔ حالانکہ ایوان میں ہنگامہ کی وجہ سے اس پر بحث نہیں کرائی جاسکی۔
First published: Apr 08, 2018 11:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading