ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

انل بیجل دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر، صدر جمہوریہ نے دی منظور ی

سابق داخلہ سکریٹری انل بیجل کا دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر بننا تقریبا طے ہو گیا ہے۔ وہ لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے استعفی کی وجہ سے خالی اس عہدہ پر فائز ہوں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 28, 2016 10:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انل بیجل دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر، صدر جمہوریہ نے دی منظور ی
Anil Baijal. PHOTO: IDFC/YouTube

نئی دہلی : سابق داخلہ سکریٹری انل بیجل کو دہلی کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کے ذرائع کے مطابق صدر پرنب مکھرجی نے مسٹر بیجل کی تقرری کو آج منظوری دے دی۔ مسٹر بیجل 1969 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر ہیں اور وہ شہری ترقیات کی وزارت میں سیکرٹری کے عہدے سے اکتوبر 2006 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات کو بہتر بنانے اور انہیں مضبوط بنانے کے لئے شروع کئے گئے جواہر لال نہرو قومی شہری تجدید مشن میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مسٹر بیجل سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دور اقتدار کے دوران مرکزی داخلہ سکریٹری بھی رہے تھے۔وہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بیجل وویکانند فاؤنڈیشن کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور اس فاؤنڈیشن کے کئی اراکین مودی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ ان میں سے ایک قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی ہیں۔

First published: Dec 28, 2016 07:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading