نئی دہلی : ہندوستانی كركٹ ٹیم کے چیف کوچ انیل کمبلے کو اب ٹیم کے ڈائریکٹر اور سابق بلے باز راہل دراوڑ کو ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق کمبلے اور دراوڑ کو ان کی یہ نئی ذمہ داریاں ہندوستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے بعد سونپی جا سکتی ہیں۔ کمبلے فی الحال ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ جبکہ ڈراوڈ انڈر -19 ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ کمبلے نے گذشتہ سال جون میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ ان کی رہنمائی میں ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان آسٹریلیائی ٹیسٹ سیریز کے بعد بطور کوچ کمبلے کی یہ آخری سیریز ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد وہ ٹیم کے ڈائریکٹر اور دراوڑ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ منتظمین کی کمیٹی نے کوچ کمبلے کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ کمیٹی رپورٹیں دیکھنے کے بعد کمبلے اور دراوڑ کو ان کی نئی ذمہ داریاں سونپنے کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے ساتھ ملاقات کرے گی جس میں سچن تندولکر، سوربھ گنگولی، اور وی وی ایس لکشمن بھی موجود رہیں گے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) میں گزشتہ سال سے ہی ڈائریکٹر کا عہدہ خالی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔