ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

انل کمبلے بنے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ، ایک سال کے لئے دی گئی ذمہ داری

نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کیلئے انتظار اب ختم ہوگیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے انل کمبلے کو ایک سال کیلئے ہیڈ کوچ بنایا ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 23, 2016 06:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انل کمبلے بنے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ، ایک سال کے لئے دی گئی ذمہ داری
نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کیلئے انتظار اب ختم ہوگیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے انل کمبلے کو ایک سال کیلئے ہیڈ کوچ بنایا ہے ۔

نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ کیلئے انتظار اب ختم ہوگیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے انل کمبلے کو ایک سال کیلئے ہیڈ کوچ بنایا ہے ۔ خیال رہے کہ کوچ کی ریس میں انل کمبلے کے علاوہ روی شاستری بھی ریس میں تھے ۔ انل کمبلے کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کا اعلان بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کیا ۔

خیال رہے کہ انیل کمبلے کے پاس 132 ٹیسٹ اور 271 ون ڈے میچوں کا تجربہ ہے۔ ان کے نام سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا ہندوستانی ریکارڈ درج ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی مشترکہ طور پر ان کے نام ہے۔ اتنا ہی نہیں کھیل کے تئیں ان کی لگن اور حوصلہ قابل دید تھی۔ کمبلے کے پاس آئی پی ایل کی دو مضبوط ٹیموں کے کوچ کے طور پر کام کرنے کا بھی تجربہ ہے۔

First published: Jun 23, 2016 06:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading