ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

حکومت کی تحریری یقین دہانی کے بعد سماجی کارکن انا ہزار ے نے توڑا انشن ، چھ دنوں تک چلی بھوک ہڑتال

معمر سماجی کارکن انا ہزارے نے لوک پال کی تقرری اور کسانوں کے مسائل کے حل کے مطالبے پر گزشتہ ایک ہفتے سے جاری اپنا انشن حکومت سے تحریری یقین دہانی ملنے کے بعد آج ختم کر دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 29, 2018 09:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حکومت کی تحریری یقین دہانی کے بعد سماجی کارکن انا ہزار ے نے توڑا انشن ، چھ دنوں تک چلی بھوک ہڑتال
فوٹو : اے این آئی

نئی دہلی: معمر سماجی کارکن انا ہزارے نے لوک پال کی تقرری اور کسانوں کے مسائل کے حل کے مطالبے پر گزشتہ ایک ہفتے سے جاری اپنا انشن حکومت سے تحریری یقین دہانی ملنے کے بعد آج ختم کر دیا۔ انا ہزارے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں جوس پی کر اپنا انشن توڑا۔ اس موقع پر زراعت کے مرکزی وزیر مملکت گجیندر سنگھ شیخاوت نے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ کی طرف سے لکھا گیا خط پڑھا، جس میں انا ہزارے کے تمام 11 مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

انا ہزارے کے ساتھی جيےكانت مشرا نے بتایا کہ انا ہزارے نے حکومت کے یقین دہانیوں کو قبول کرتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنی غیر معینہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد انا ہزارے نے کہا کہ حکومت نے جلد از جلد لوک پال کی تقرری کی یقین دہانی کرائی ہے اور اگر ان کی مانگ چھ ماہ کے اندر مکمل نہیں ہوتی ہے تو وہ آئندہ ستمبر میں دوبارہ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے مطالبات کے بارے میں حکومت نے ایک تجویز تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جسے وہ الیکشن کمیشن کو بھیجے گی۔ حکومت کی طرف سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کسانوں کے لئے کم از کم امدادی قیمت فصل کی لاگت کا ڈیڑھ گنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سواميناتھن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اس میں تمام اخراجات شامل کئے جائیں گے اور لیبر کے اخراجات کو بھی جوڑا جائے گا۔ فصل خراب ہونے پر علاقے کی بجائے ذاتی نقصان کو بنیاد بنایا جائے گا۔ زراعتی قرض پر لیا گیا کمپاؤنڈ سود کسانوں کو واپس کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 80 سالہ انا ہزارے نے اپنے ان مطالبات پر رام لیلا میدان میں 23 مارچ سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اس دوران مہاراشٹر کے وزیر آبی وسائل نے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔

First published: Mar 29, 2018 09:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading