اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انا ہزارے اس بار بی جے پی حکومت کے خلاف رام لیلا میدان میں بھوک ہڑتال پر

    انا ہزارے: فائل فوٹو۔

    انا ہزارے: فائل فوٹو۔

    آج سے رام لیلا گراؤنڈ میں انا ہزارے کسانوں کے لئے ستیہ گرہ کر رہے ہیں۔

    • Share this:

      نئی دہلی۔ کہا جاتا ہے کہ دودھ کا جلا چھاچھ کو بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ انا ہزارے کے ساتھ ہے۔ آج سے رام لیلا گراؤنڈ میں انا کا ستیہ گرہ شروع ہو رہا ہے۔ انا یہ ستیہ گرہ کسانوں کے لئے کر رہے ہیں۔ لیکن یہ ستیہ گرہ 2011 کے آندولن سے کچھ الگ ہوگا۔ ستیہ گرہ شروع ہونے سے پہلے ہی انا نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت اور چہرے کو منچ پر جگہ نہیں ملے گی۔


      اگر کوئی سیاسی جماعت یا شخص ستیہ گرہ میں شامل ہونا بھی چاہتا ہے، تو اسے منچ کے نیچے عوام کے بیچ میں بیٹھنا ہو گا۔  ساتھ ہی انا نے ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے ستیہ گرہ میں شامل ہونے والے لوگوں کے لئے ایک شرط رکھی ہے۔ انا کا کہنا ہے کہ "جو بھی انسان ستیہ گرہ میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے ایک حلف نامہ دینا ہو گا۔ وہ حلف نامہ میں لکھ کر دے گا کہ وہ مستقبل میں کسی بھی سیاسی جماعت میں نہیں جائے گا، اپنی پارٹی نہیں بنائے گا۔


      انا نے کہا ہے کہ اگر ستیہ گرہ میں شامل ہونے والا کوئی بھی انسان اس شرط کو توڑتا ہے تو اس کے خلاف کورٹ میں کیس دائر کیا جائے گا۔ 'انا نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ' وہ چار ماہ میں 16 خط ستیہ گرہ کی اجازت کے لئے لکھ چکے ہیں۔ تین دن قبل تک انہیں ستیہ گرہ کے لئے اجازت نہیں ملی تھی۔ تین دن پہلے دہلی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ کچھ شرائط کے ساتھ آپ کو ستیہ گرہ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔


      انا سے وابستہ جانکاروں کی مانیں تو 23 مارچ (آج) صبح انا سب سے پہلے راج گھاٹ جا کر گاندھی جی کی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور اس کے بعد 12.30 بجے سے رام لیلا گراؤنڈ پر ستیہ گرہ کی شروعات کریں گے۔ اس آندولن کے منچ پر کچھ خاص چہرے کون کون سے ہوں گے، انا نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا ہے۔


      ناصر حسین کی رپورٹ

      First published: