ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لوک پال بل کے نفاذ کیلئے تاج نگری سے عوامی تحریک کا آغاز کريں گے انا ہزارے

لکھنؤ : بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے آئندہ 3 اپریل کو تاج نگری آگرہ سے عوامی تحریک کا آغاز کریں گے ، جو اس مرتبہ لوک پال بل کے نفاذ اور انتخابی نشان ہٹاؤ کے مطالبے کے لئے ہوگی۔ راشٹریہ سیوا مشن کے بینر تلے شروع ہونے والی تحریک ایک عوامی بیداری تقریب (جن جاگریتی سماروہ) کے ساتھ شروع ہوگی، جس میں 78 سالہ بزرگ سماجی کارکن خطاب کریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 01, 2016 04:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لوک پال بل کے نفاذ کیلئے تاج نگری سے عوامی تحریک کا آغاز کريں گے انا ہزارے
سماجی کارکن انا ہزارے : فائل فوٹو

لکھنؤ : بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے آئندہ 3 اپریل کو تاج نگری آگرہ سے عوامی تحریک کا آغاز کریں گے ، جو اس مرتبہ لوک پال بل  کے نفاذ اور انتخابی نشان ہٹاؤ کے مطالبے کے لئے ہوگی۔ راشٹریہ سیوا مشن کے بینر تلے شروع ہونے والی تحریک ایک عوامی بیداری تقریب (جن جاگریتی سماروہ) کے ساتھ شروع ہوگی، جس میں 78 سالہ بزرگ سماجی کارکن خطاب کریں گے۔

راشٹریہ سیوا مشن کے اہلکاروں کے مطابق یہ عوامی تحریک آگرہ سے شروع ہوگی، جس کے بعد مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت مختلف دیگر ریاستوں اور شہروں میں اسی طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ تحریک کے منتظمین نے بتایا کہ 'انتخابی نشان ہٹاؤ مہم کا مقصد آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے واسطے انتخابی اصلاحات کی ضرورت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

اس سے پہلے انا ہزارے نے کہا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن میں امیدواروں کی تصاویر کے ساتھ پارٹیوں کے انتخابی نشان کا استعمال غیر درست طریقہ ہے، کیونکہ اس سے مخصوص امیدواروں کو ناجائز فائدہ پہنچتا ہے۔ مسٹر انا ہزار ے نے چیف الیکشن کمشنر کو گزشتہ سال ایک مکتوب بھی بھیجا تھا، جس میں انہوں نے پارٹیوں کے نشان اور امیدواروں کی تصاویر پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

آگرہ میں عوامی تحریک کے افتتاحی پروگرام کا انعقاد شہید اسمارک پارک میں منعقد کیا جائے گا، جس میں راشٹریہ سیوا مشن کے 'اسمارٹ ویلیج کے مطالبے کا بھی آغاز ہوگا۔ جولوگ اناہزار کی اس عوامی تحریک میں شامل ہونے کے خواہاں ہيں، انہيں ایک حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ کبھی بھی الیکشن نہيں لڑیں گے ، نہ کسی سیاسی پارٹی کا اتحادی بنیں گے ، بلکہ صرف بدعنوانی سے پاک ہندوستان کی تعمیر کے واسطے کام کریں گے۔

First published: Apr 01, 2016 04:57 PM IST