شردھا والکرکی طرح ایک اورکیس! ایک شخص نےخالہ کومارڈالا، کیےجسم کےٹکڑے، ہواگرفتار
پولیس نے مزید کہا کہ جسم کے بیشتر اعضاء برآمد کر لیے گئے ہیں۔
راجستھان کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شمالی) پیرس دیشمکھ کے مطابق اس شخص کی شناخت انوج شرما (Anuj Sharma) عرف اچتیا گووند داس (Achitya Govind Das) کے طور پر کی گئی ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
شردھا والکر قتل کیس کی طرح ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی خالہ کو قتل کیا، اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور دہلی کے مختلف ویران علاقوں میں پھینک دیا۔ راجستھان کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شمالی) پیرس دیشمکھ کے مطابق اس شخص کی شناخت انوج شرما (Anuj Sharma) عرف اچتیا گووند داس (Achitya Govind Das) کے طور پر کی گئی ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق اتوار کو شرما اور اس کی خالہ گھر میں اکیلے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ انوج دہلی جانا چاہتا تھا لیکن خاتون نے انکار کر دیا، اس کی وجہ سے دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ 11 دسمبر کو ملزم نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی خالہ لاپتہ ہے۔ تاہم پولیس کو اس کے بیانات میں کچھ تضاد پایا گیا اور اس پر شک ہوا۔ دیشمکھ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ تحقیقات کے دوران ہم نے پایا کہ اس نے اپنی خالہ کو ہتھوڑے سے قتل کیا تھا اور چاقو اور ماربل کٹر کا استعمال کرتے ہوئے اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا۔ اس کے بعد اس نے ان کے جسم کے اعضاء دہلی کے ویران علاقوں میں پھینک دیا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ جسم کے بیشتر اعضاء برآمد کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی میں شردھا والکر کے قتل کے نئے نئے انکشافات سامنے آتے جارہے ہیں۔ دہلی کے مہرولی جنگلاتی علاقے سے برآمد کیے گئے 12 ہڈیوں کے ٹکڑوں کو شردھا والکر (Shraddha Walkar) کے والد کے نمونوں سے ملایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق والکر کا مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا اور اس کے ساتھی آفتاب امین پونا والا (Aaftab Amin Poonawala) نے اس کے جسم کے اعضاء کو 35 ٹکڑے کر دیا۔ ملزمان نے ان پرزوں کو قومی دارالحکومت کے مختلف حصوں میں ٹھکانے لگایا۔
پولیس کو ملنے والی ہڈیوں کی ڈی این اے رپورٹ مل گئی ہے۔ ہڈیوں کا ڈی این اے والکر کے والد کے ڈی این اے نمونوں سے میل کھاتا ہے۔ ہڈیوں کے نمونے ڈی این اے کے تجزیے کے لیے سینٹرل فرانزک سائنس لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔ پونا والا کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ فرانزک سائنس لیب نے بدھ کو پولیس کو پیش کی تھی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔