اترپردیش : بیسک ایجوکیشن وزیر انوپما جیسوال کا متنازع بیان ، دلتوں کے گھر میں کاٹتے ہیں مچھر
دلتوں کے گھر کھانا کھانے کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر وں کےمتنازع بیانات کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ اب اس فہرست میںاترپردیش بیسک ایجوکیشن کی وزیر انوپما جیسوال کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 04, 2018 04:49 PM IST

دلتوں کے گھر کھانا کھانے کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر وں کےمتنازع بیانات کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ اب اس فہرست میںاترپردیش بیسک ایجوکیشن کی وزیر انوپما جیسوال کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
لکھنو : دلتوں کے گھر کھانا کھانے کے معاملہ میں بی جے پی لیڈر وں کےمتنازع بیانات کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے۔ اب اس فہرست میں اترپردیش بیسک ایجوکیشن کی وزیر انوپما جیسوال کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔ انوپما نے جمعہ کو کہا کہ پوری رات مچھر کاٹنے کے باوجود وہ دلتوں کے گھر جاتی ہیں ، تاکہ انہیں سرکاری سہولیات کا فائدہ مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزرا کے دوروں سے دلتوں کو تسلی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ نوجوانوں ، خواتین اور عام لوگوں کیلئے حکومت بنائی گئی ہے۔ ہم نے سماج کے ہر طبقہ کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اسکیمیں شروع کی ہیں اور اس کیلئے ہر وزیر کافی محنت کررہے ہیں ، ہم دلتوں کے گھروں میں رات گزار رہے ہیں ، جہاں مچھر کاٹتے ہیں ، اس کے باوجود ہم وہاں جاتے ہیں۔
انوپما جیسوال کے بیان پر سماجوادی پارٹی کے لیڈر سی پی رائے نے کہا کہ ہم ان کا ( بی جے پی) ناٹک طویل عرصہ سے دیکھ رہے ہیں ، دلتوں کے گھر کھانے سے بہتر ہے کہ انہیں تغذیہ بخش کھانا ، بہتر تعلیم اور زندگی فراہم کرائی جائے ، لیکن بی جے پی کی دلچسپی صرف ڈراما میں ہے۔
#WATCH: Uttar Pradesh Minister Anupma Jaiswal says, 'Schemes are being made for benefit all sections & to ensure proper implementation Ministers are paying several visits, even if mosquitoes bite them all night.' pic.twitter.com/EYefMdK9sm
— ANI UP (@ANINewsUP) May 4, 2018
خیال رہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے دلتوں کے گھر کھانے کو لے کر بی جے پی لیڈروں کو پھٹکار لگائی ہے۔ دہلی میں آر ایس ایس اور وی ایچ پی لیڈروں کی میٹنگ میں انہوں نے اس کو ڈراما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذات پات سے نجات کیلئے سماج کے کمزور طبقوں کےساتھ بات چیت کرنی چاہئے۔