اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سی اے اے احتجاج: جعفرآباد میں فوج جیسی وردی میں نظر آئی دہلی پولیس، آرمی نے کہا۔ ہم کریں گے کارروائی

    تقریبا 1.04 منٹ کے اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی پولیس کے جوان مبینہ طور پر ہندوستانی فوج جیسی وردی پہن کر جعفرآباد میٹرو اسٹیشن پر نظر آ رہے ہیں۔

    • Share this:
    نئی دہلی۔ شہریت ترمیمی قانون (CAA) کے خلاف قومی دارالحکومت دہلی واقع جعفرآباد (Jafrabad Delhi) میں ہو رہے احتجاجی مظاہرہ کے دوران دہلی پولیس کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں نے ہندوستانی فوج (Indian Army) کے جوانوں جیسی وردی پہن رکھی ہے۔ تقریبا 1.04 منٹ کے اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی پولیس کے جوان مبینہ طور پر ہندوستانی فوج جیسی وردی پہن کر جعفرآباد میٹرو اسٹیشن پر نظر آ رہے ہیں۔ اس پورے واقعہ پر ہندوستانی فوج نے کہا کہ وہ جانچ کر کارروائی کرے گی۔

    نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ ٹویٹ کئے گئے ایک ویڈیو پر پیر کے روز اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے ترجمان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا ’ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ داخلی سلامتی کے لئے ہندوستانی فوج کی تعیناتی نہیں کی گئی تھی۔

    اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، ’ ہندوستانی فوج کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی فوج کی وردی پہننے والے ریاستی پولیس دستوں اور نجی سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘۔ ہندوستانی فوج کے ذرائع نے کہا کہ پالیسی رہنما خطوط ہیں جن کے مطابق نیم فوجی اور ریاستی پولیس دستے کے جوان فوج کے ذریعہ استعمال کی جانے والی وردی نہیں پہن سکتے۔

    سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ہفتہ کی رات دہلی کے جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے قریب تقریبا 500 لوگ اکھٹا ہوئے جس سے ایک اہم سڑک پر آمد ورفت میں رخنہ پڑا۔ میٹرو اسٹیشن کے قریب جمع ہونے والے لوگوں میں زیادہ تر خواتین تھیں۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: